زیڈ ٹی بی ایل اور یو مائکرو فنانس بینک کے د رمیان پاکستان میں زرعی ترقیاتی بینک کے کسٹمرز کو سہولیات بہم پہنچانے کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 21 اگست 2014 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) زرعی ترقیاتی بینک اور یو مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام نے برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے پورے پاکستان میں زرعی ترقیاتی بینک کے کسٹمرز کو پرسنل اور کارپوریٹ سہولتیں بہم پہنچانے کی ایک یاداشت پر دستخط کئے۔ اس یاداشت کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے کسٹمرز برانچ لیس بینکنگ کے تحت یو پیسہ کے ذریعے فنڈز ، تنخواہیں اور بین الاقوامی ادائیگیوں کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

اس یاداشت کے مطابق دونوں پارٹیاں کسانوں کی سہولت کی خاطر برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے مختلف پروڈکٹس بھی معارف کروائیں گی۔ یہی نہیں بلکہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ یو بینک کے ذریعے برانچ لیس بینک کی سہولت حتٰی کہ اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر سکے گا۔

(جاری ہے)

یو بینک اور یو فون 25000 ہزار ریٹیل ایجنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے پورے ملک میں یو پیسہ کے ذریعے یہ سہولتیں بہم پہنچائے گا۔

اس موقع پر بینک کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسرسید طلعت محمودنے کہا کہ وزیر خزانہ کے ویژن کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم انہتائی لگن کے ساتھ محنت کرر ہی ہے تا کہ کاشتکاروں کو اپنی تکنیکی خدمات اور جدید بینکنگ کی سہولتیں مہیا کر سکے۔ اس شراکت کے تحت ہمارے کسان برانچ میں آئے بغیر بینکنگ بزنس جاری رکھ سکیں گے۔ ان کے موبائل فون موبائل پرس کے طور پر کام کریں گے۔

اور وہ رقم کا لین دین زرعی بینک کی 385 برانچز کے ساتھ ساتھ U paisa کے 25000 منتخب پوانٹس کے ذریعے آسانی سے کر سکیں گے۔ اور یہ تمام سہولتیں موجود حکومت کے ویژن کے مطابق بہم پہنچائی جار ہی ہیں ۔ جس کے مطابق حکومت پاکستان پورے ملک میں مالیاتی سہولتوں میں اضافے اور دیہی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی خواہشمند ہے۔یو بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفسر عارف سرہندی نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے کسٹمرز کو برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات بذریعہ یو پیسہ بہم پہنچانا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

کیونکہ ان سہولتوں سے رقم کا لین دین بہت آسان اور قابل دسترس ہوگا۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ(ZTBL)جو کہ پہلے (ADBP) زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان کے نام سے جانا جاتا تھا ملک کا بڑامعاشی دارہ ہے۔ جو کہ معاشی سروسز اور تکنیکی مہارت کے ذریعے زرعی سیکٹرکی ترقی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی کے لئے کام کر رہا ہے۔ یہ بینک 385 برانچز کے ساتھ ملک بھر میں اپنا نیٹ ورک رکھتا ہے۔یو فون پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ PTML)) پاکستان میں GSM سیلولر سروسز مہیا کرنے والی بڑی کمپنی ہے جو کہ 2001 سے قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ 'U fone' جو کہ PTML کا GSM برانڈ ہے جس سے 25 ملین سے زیادہ لوگ پاکستان میں مستفید ہو رہے ہیں۔ PTML پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی سبسڈری (ذیلی ادارہ) ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے