ریجنل ٹیکس آفس کرا چی کی طر ف سے بڑ ی تعداد میں رجسٹر ڈ سیلز ٹیکس دھند گا ن کو جاری کر دہ نو ٹس کو فوراً واپس لیا جا ئے،زکر یا عثمان

ہفتہ 23 اگست 2014 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زکر یا عثمان نے فیڈرل بو رڈ آف ریو نیوکے چیئرمین سے کہا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کرا چی کی طر ف سے بڑ ی تعداد میں رجسٹر ڈ سیلز ٹیکس دھند گا ن کو جاری کر دہ نو ٹس کو فوراً واپس لیا جا ئے ۔ کیو نکہ انکے ذریعے جو مطلو بہ معلو ما ت ما نگی گئی ہیں وہ پہلے ہی ایف بی آر کے ڈیٹا بینک میں مو جود ہیں ۔

اسکے علاوہ یہ معلو مات با قا عد گی سے ہر ماہ یہ لو گ اپنی سیلز ٹیکس ریٹر ن کے ذریعے FBRکو ای مل کے ذریعے جمع کرا تے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشو یش کا ظہا ر کیا کہ مطلو بہ معلو مات ایک خاص تاریخ تک جمع نہ کروانے کی صورت میں انہیں بلیک لسٹ کردیا جا ئیگا یا انکا رجسٹر یشن کینسل کر دیا جا ئیگا جو کہ نہا یت نا منا سب ہے ااور اس سے پرا نے اور نئے رجسٹر یشن حاصل کروانے والے افرا د کی حو صلہ شکنی ہو گی۔

(جاری ہے)

زکر یا عثمان نے مز ید کہا کہ نو ٹس جا ری کر نے کی کو ئی وجہ بھی نہیں بتا ئی گئی کہ رجسٹر ڈ افراد سے کیا غلطی سرزد ہو ئی ہے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ یہ نو ٹس خا م مال کے ان کمر شل اور صنعتی امپورٹر ز کو بھی جا ری کیے گئے ہیں جو کہ امپورٹ اسٹیج پر ایڈ وانس ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس دے چکے ہیں ۔ انہوں نے FBRسے کہا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں FBRکے مختلف ڈیپارمنٹس کے در میان را بطے اور تعا ون کو بڑ ھا کہ مطلو بہ معلو مات RTOکو فرا ہم کر ے۔

بجا ئے اسکے کہ RTOیہ معلو مات متعلقہ رجسٹرڈ ٹیکس دھندہ سے برا ہ راست ما نگے کیو نکہ اس سے ٹیکس دھندہ اور ٹیکس حکام کے در میان را بطہ میں اضا فہ ہو تا ہے جسکی وجہ سے ٹیکس چو ر ی اور بد عنو انی کو فرو غ حاصل ہو تا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ حکومت نے آڈٹ کا جو نظا م متعا رف کر وایا ہے اس میں کمپیوٹر کے ذریعے قرعہ اندازی سے آڈٹ کیلئے کیس منتخب کیے جا تے ہیں۔

تاکہ ٹیکس افسرا ن اپنا صوابدیدی اختیار استعمال نہ کر سکیں اور آڈٹ کے نظا م میں شفا فیت شامل ہو ۔لیکن مو جو دہ صورتحا ل میں افسر ان نے کیسزاپنی مر ضی اور صوابدید ی اختیا رات کو استعمال کر کے سلیکٹ کیے ہیں اور انہیں بغیر وجہ بتا ئے نو ٹس بھیجے ہیں ۔ جسکی وجہ سے کا روباری حلقوں میں بے چینی اور نا راضگی پا ئی جا تی ہے اور ٹیکس قو انین پر انکا اعتماد متنزل ہو رہا ہے ۔

جبکہ اعتما د کا حصول کسی بھی اسکیم کی کا میا بی کیلئے ضروری ہو تا ہے ۔ زکر یا عثمان نے مز ید کہا کہ اس قسم کے اقدا ما ت حکومت کی ٹیکس کلچر کے فر وغ ا ور ٹیکس کی بنیا د کو وسیع کر نے کی پا لیسی کی نفی کر تے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ریٹرن فا ئل کر نے کی شر ح مسلسل گر رہی ہے اور 2013میں صر ف 840,000افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرا یا تھا جو کہ آبا دی کا صر ف 0.3فیصد ہے اور یہ شرح علا قا ئی ممالک کے مقا بلے میں بہت کم ہے ۔

اسی طر ح ٹیکس ٹو GDPریشیوکی شر ح 9فیصد ہے یہ بھی علا قا ئی ممالک سے کم ہے ۔ زکر یاعثمان نے اس با ت کی ضرورت پر زور دیا کہ FBRاپنی تمام تر کو ششیں نئے ٹیکس دھندگا ن کی تشخیص اور ان کو ٹیکس نیٹ میں لا نے کیلئے مر کوز کردیں ۔ تا کہ ٹیکسوں کی موجودہ شر ح کو کم کیا جا سکے کیو نکہ زیا دہ ٹیکس کی زیا دہ شر ح اسکی چو ری کا با عث بنتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی