ہفتہ رفتہ؛ روئی کی قیمتوں میں اضافہ، بھاؤ 5650 روپے من تک پہنچ گئے

پیر 25 اگست 2014 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)امریکا میں کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں خشک سالی کی اطلاعات، وسیع پیمانے پرکاٹن کے برآمدی آرڈرز دوبارہ موصول ہونے پرامریکی کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے رونما ہونے والی تیزی کے اثرات پاکستانی کاٹن مارکیٹس پر بھی مرتب ہوئے اور ہفتہ وار کاروبار کے دوران روئی کی قیمتوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اس رحجان کو دیکھتے ہوئے کاٹن کے بیوپاری کو توقع ہے کہ رواں ہفتے بھی بین الاقوامی اور مقامی سطح پرروئی کی قیمتوں میں تیزی کا تسلسل قائم رہے گا۔ ممبر کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) احسان الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نیویارک کاٹن ایکس چینج بھی امریکی اور پاکستانی کاٹن مارکیٹس میں رونما ہونے تیزی کے زیراثر رہی جس کی وجہ سے نیویارک کاٹن ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے اکتوبروعدہ پر روئی کے سودے گزشتہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر کیے گئے اور اس رحجان سے روئی کے عالمی سرمایہ کاروں میں گزشتہ کچھ عرصے پائی جانیوالی اضطرابی کیفیت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

روئی کی قیمت وتجارتی سرگرمیوں کے نئے رحجان کو مدنظررکھتے ہوئے توقع ہے کہ عالمی سرمایہ کار ایک پھربار متحرک ہوکرروئی کے کاروبارمیں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے نیویارک کاٹن ایکس چینج میں حاضر ڈلیوری روئی کے سودے 0.80 سینٹ فی پاوٴنڈ اضافے کے ساتھ 74.90 سینٹ فی پاوٴنڈ جبکہ اکتوبر ڈلیوری روئی کے سودے ریکارڈ 3.86 سینٹ (6.07 فیصد) اضافے کے ساتھ پچھلے 5 ماہ کی بلند ترین سطح 67.46 سینٹ فی پاوٴنڈ تک پہنچ گئے جبکہ پاکستان میں روئی کی قیمتیں تقریباً 100 روپے اضافے کے ساتھ پنجاب میں 5 ہزار 650 روپے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 550 روپے فی من تک پہنچ گئے جبکہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے اسپاٹ ریٹ 50 روپے فی من اضافے کے ساتھ 5 ہزار 450 روپے فی من تک پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باعث سندھ اور پنجاب کے بیشتر کاشت کاروں میں پھٹی کی چنائی کا عمل معطل کر دیا ہے جس کے باعث کچھ جننگ فیکٹریوں نے فی الحال اپنی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی کا رجحان سامنے آنے سے پھٹی کی آمد بہتر ہونے سے مذکورہ جننگ فیکٹریاں دوبارہ آپریشنل ہو سکتی ہیں۔

احسان الحق نے بتایا کہ بھارت نے کاٹن ورلڈ میں چین کی اجارہ داری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کاٹن ائیر2014-15 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے اور کاٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی اے آئی) کی جانب سے 2014-15 کیلیے جاری ہونیوالے اولین پیداواری اعداد وشمار کے مطابق 2014-15 کے دوران بھارت میں ریکارڈ 11.70 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائیگی جس سے متوقع طور پر 39.63 ملین (170 کلوگرام) روئی کی بیلز (6.74 ملین ٹن) کپاس پیدا ہونے کا امکان ہے جو کہ 2014-15 کے دوران کسی بھی ایک ملک میں پیدا ہونیوالی سب سے زیادہ کپاس ہوگی جبکہ اس سے قبل سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے کا اعزاز چین کو حاصل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایکریکلچر (یوایس ڈی اے) کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2014-15 کے دوران چین میں 6.42 ملین ٹن روئی کی پیداوار متوقع ہے جبکہ فیڈرل کاٹن کمیٹی آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں 2014-15 کے دوران پاکستان میں 2.567 ملین ٹن کپاس پیداہونے کا پیداواری ہدف مقرر کیا گیا جس کہ حاصل ہونے کے بظاہر کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی