زرغون گیس فیلڈ سے 63 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھا لی گئی ، کوئٹہ کے صارفین کیلئے آئندہ پندرہ سال کے کافی ہوگی، منیجنگ ڈائریکٹرماڑی پٹرولیم گیس کمپنی لمیٹڈ

منگل 26 اگست 2014 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) ماڑی پٹرولیم گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے کہا ہے کہ زرغون گیس فیلڈ سے کوئٹہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ 63 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے جو کوئٹہ کے صارفین کیلئے آئندہ پندرہ سال کے کافی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون گیس فیلڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ماڑی پٹرولیم کمپنی کے سینئر عہدیداران زرغون گیس فیلڈ میں کام کرنے والے اسٹاف کے علاوہ علاقے کے معتبرین اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے کہا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی فرنٹیئر اور علاقے کے معتبرین کے شکرگزار ہیں جن کی شب و روز محنت اور کاوشوں سے آج بھی کوئٹہ کو زرغون فیلڈ سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے قابل ہوئے ہیں ان سب نے اپنا موثر اور عملی کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے ساتھ ہرممکن تعاون کیا انہوں نے کہاکہ زرغون گیس فیلڈ سے کوئٹہ تک سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی 63 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے یومیہ 20 ایم ایم ایس سی ایف ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا اور یہ گیس آئندہ 15 سال کیلئے کوئٹہ کے عوام کیلئے کافی ہوگی انہوں نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی علاقے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 43 ملین روپے خرچ کر چکی ہے جبکہ 47 ملین روپے کمپنی کی جانب سے جاری منصوبوں پر خرچ کیلئے مختص کئے گئے ہیں جس سے بلاشبہ علاقے کی عوام کی طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ امر باعث مسرت ہے کہ ماڑی پٹرولیم پاکستان بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی 478 کمپنیوں میں سے پہلے نمبر پر ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار