اسلام آباد راولپنڈی میں غریب صار فین کو 18 سے 20 ،25 ہز ار روپے ما ہا نہ بجلی کے بل موصول،

شہریوں میں ہلچل مچ گئی،سخت اظہار تشویش،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 3 ستمبر 2014 22:08

اسلا م آ باد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) بجلی کے بلو ں میں بے تحا شا اضافے کی بنا پرصار فین میں سخت بے چینی پا ئی جا تی ہے ، غریب صار فین کو 18 سے 20 ،25 ہز ار روپے ما ہا نہ بل جار ی ہونے سے شہر یوں میں ہلچل مچ گئی ہے ، اور لوگ سخت پر یشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔اسلام آ باد کے شہر ی و دیہی علا قو ں سے تعلق رکھنے والے عوام سما جی حلقو ں نے بجلی کی قیمتو ں میں مسلسل اضافہ کر نے کی حکو متی پالیسیو ں پر سخت تشو یش کا اظہا ر کیا ہے اور اربا ب اختیا ر سے مطا لبہ کیا ہے کہ غر یب عوام کی مشکلات اور تکا لیف کا ا زا لہ کیا جا ئے اور بجلی گیس کی قیمتو ں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جا ئے ، راول ٹا ؤ ن ، آ بپا رہ ، فیض آ باد ، ما رگلہ ٹا ؤ ن ، شہز ا د ٹا ؤ ن ، شکر یا ل ، چٹھہ بختا ور ، تر لائی ، فراش ٹاؤن ، بہارہ کہو اور این اے آر سی کالونی سے تعلق رکھنے والے معز زین نے بتا یا کہ موجو دہ حکومت کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضا فہ کیا جا رہا ہے ، گز شتہ ایک سال کے دوران دو گنا اضافہ ہو نے سے صار فین بجلی سخت پر یشا ن ہیں عوام کو ایک جانب مہنگائی کا سامنا ہے جبکہ بجلی کے نر خو ں میں اضافہ سے مز ید مز ید مشکلات پیداہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد مظفر خا ن ، فیضا ن علی دانش ، آ فتا ب احمد خا ن ، شیخ روحیل ، شیخ مشتا ق ، محمد قدیر ، محمد اشتیا ق ، محمد صغیر ، محمد مشتا ق نے میڈ یا آ فس میں اپنی پر یشا نیو ں کا ذکر کر تے ہو ئے بتا یا کہ گز شتہ مہینو ں کے دوران بجلی کے بلو ں کی ادائیگی میں انہیں بڑ ی مشکلا ت کا سامنا رہا اور معقول آمد ن نہ ہو نے کی بناپر دوستو ں عز یزوں سے ادھا ر لے کر بل جمع کر واتے رہے ہیں ، لیکن اب تو پہلے سے بھی زیادہ رقم کے بل آ گئے ہیں ، اور یہ بل جمع کروانا ہماری استعداد سے با لا ہو گیا ہے ، مظفر خان نے بتا یا کہ اس کے گھر کا بل 18 ہز ار روپے آگیا ہے ، اس کی آ مد ن پا نچ ہز ار روپے ہے جس سے با ل بچو ں کا پیٹ پا لنا بھی مشکل ہے بل کے لیے پیسے کہا ں سے لا ئے جائیں ۔

اس ملک میں تو اب سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے ، دیگر شہر یو ں نے بتا یا کہ انہیں بھی اس دفعہ 8 ہز ا ر سے لے کر 20 ہز ار روپے ماہا نہ بجلی کے بل بر ا ئے ادائیگی جا ری کیے گئے ہیں ، ایک جا نب لو ڈ شیڈ نگ دوسر ی جا نب بجلی مہنگی کی جارہی ہے ، اب غر یب عوام کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا کہ بجلی کے کنکشن میٹر کٹو ا دیے جا ئیں اور تاریکی میں ہی ز ندگی بسر کی جائے ۔

پاکستان کی قیادت اور حکمرانو ں نے عوام کے لیے جو کچھ کیا اور جو کچھ کر رہے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں غر یب عوام کا یہ حا ل ہو چکا ہے کہ معاشی تنگی کی بنا پر ہم بجلی کے بل جمع کر وانے کے بھی قابل نہیں رہے ، اور اپنی بے کسی بیا ن کر نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں ۔ و یگن نمبر 122 میں سفر کر نے والی این اے آ ر سی کا لو نی کی رہائشی ایک معمر بیو ہ خا تو ن ویگن میں دوران سفر اپنی بے کسی کا رونا روتے ہوئے حکمرا نو ن کو بد رعائیں دے رہی تھی اس نے بتا یا کہ اس دفعہ اس کے گھر کا بجلی کا بل 25 ہز ار روپے آ گیا ہے 7000پنشن ہے جو بینکوں کے کئی چکر لگانے کے بعد ابھی تک نہیں ملی اب بل کی ادائیگی بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے ایسے لو گ جہنم میں جا ئیں جنہو ں نے غر یب لو گو ں کا جینا حرا م کر دیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..