سمری تیار کرکے ترقیاتی اسکیموں کو فوری شروع کروایا جائے،شرجیل میمن ،

جاری ترقیاتی اسکیموں، اوور ہیڈ پل اور سڑکوں کا کام وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے،متعلقہ افران کو ہدایت

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے سیکرٹری بلدیات ،محکمہ بلدیات کے تمام پروجیکٹ ڈائیریکٹروں، چیف انجنئیرز پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، ایڈمنسٹریٹرز کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کی سال 2014-15 کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کے لئے فوری طور پر سمری تیار کرکے ان ترقیاتی اسکیموں کو فوری طور پر شروع کروایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایات دی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں بالخصوص کراچی میں ملیر سمیت دیگر علاقوں میں جاری اوور ہیڈ پل اور سڑکوں کا کام وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔ وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سجاد عباسی، ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی، ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ، چیف انجنئیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ، حیدرآباد نفیس اے شیخ، اسپیشل سیکرٹری رولر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ محمد شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور اس سلسلے میں دیگر تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کے علاوہ سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں رکھی گئی اسکیموں کو فوری طور پر سمری مرتب کی جائے اور عوامی مفاد کے تمام پروجیکٹ کی فوری طور پر سمری تیار کرکے سیکرٹری بلدیات کو دیں تاکہ رواں سال کے بجٹ میں مختص رقم سے ان تمام پروجیکٹ کو مکمل کروایا جاسکے۔

انہوں نے ملیر ہالٹ اور ملیر 15 پر زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات طلب کی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تنبیہ کی کہ ان دونوں پل کو رواں سال کے اختتام سے قبل مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دئیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شارع فیصل پر انڈر پاس کے حوالے سے بھی درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی اور ہدایات دی کہ تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے اس پروجیکٹ کا بھی فوری آغاز کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ