پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضاف، جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد ، درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ

جمعہ 7 جنوری 2022 14:50

پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضاف، جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد ، درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد جبکہ درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2021 تک کی مدت میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 691٫17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12٫28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 615٫54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر2021 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو 154٫97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 27٫23 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں جرمنی کو برآمدات سے ملک کو 181٫80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2021 میں جرمنی کوپاکستان کی مجموعی برآمدات 1٫511 ارب ڈالرریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے5 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر نومبرتک کی مدت میں جرمنی سے درآمدات پر510٫04 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 396٫37 ملین ڈالرتھا۔نومبر2021 میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 108٫42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 19٫64 فیصدزیادہ ہے ، نومبر2020 میں جرمنی سے درآمدات پر90٫62 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2021 میں جرمنی سے 1٫148 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ