پاکستان میں 92 فیصد مالدار طبقہ ’اعتماد کی کمی‘ کے باعث اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتا: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ

اپنی ترحیجات پر دوبارہ غور کرتے ہوئے ، 36 فیصد افراد ،مارکیٹ کی غیر یقینی اور کم شرح منافع کے باعث اپنے مالی امور کو مستقبل کے اثرات سے زیادہ محفوظ بنانا چاہتے ہیں: سروے رپورٹ

جمعرات 13 جنوری 2022 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈکی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابقپاکستان میں 92 فیصد مالدار طبقہ ’اعتماد کی کمی‘ کے باعث اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتاجس کے باعث پاکستان کے باعث مالدار طبقے نے ، وبا کے بعد، اپنی زندگی کے اہداف کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ یہ سروے ایشیا، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور برطانیہ میں آباد(اٴْبھرتے ہوئے مالدار طبقے، مالدار طبقے اور انتہائی مالدار طبقی) میں کیا گیا۔

اِسی کے ساتھ 50 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ کووِڈ19-نے مالی معاملات پر اٴْن کا اعتماد ختم کر دیا ہے اور اٴْنھیں اس بات سے روک رکھا ہے کہ وہ اپنے نئے اہداف کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کریں۔کووِڈ19-نے پاکستان کے مالدارے طبقے کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات از سرنو ترتیب دیتے وقت مستقبل پر زیادہ توجہ دیں۔

(جاری ہے)

نصف افراد (49 فیصد) نے اپنا ہدف ’صحت میں بہتری‘کو بنایا ہے جبکہ 40 فیصد افراد نے اپنے اہداف ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل (تعلیم یا مالی اعانت) کوہدف بنایا ہے۔

نئے اہداف کے حصول کی غرض سے مالدارطبقے کو ، اپنی دولت میں اضافے کے لیے، نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے جس میں اکثر اوقات نقد رقم بچانے سے زیادہ فعال سرمایہ کاری شامل ہو۔ تاہم، ’اعتماد میں کمی‘ کے حالیہ خطرے کے خلاف بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی نے ممکنہ طور پر اٴْنھیں اپنی رقم کو،سرمایہ کاری یا وہیلتھ مینجمنٹ کو سادہ بنانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی صورت میں، کام کرنے سے روک دیا ہے۔

اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے جنرل مینجر پرسنل سیگمنٹ ، ضیغم شریف نے کہاکہ یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ وبا کے بعد اپنی ضرورتوں سے مطابقت اختیار کرتے ہوئے’44 فیصد افراد مستقبل کے لیے زیادہ رقم بچا رہے ہیں جبکہ 38فیصدنئی فنانشل پروڈکٹس تلاش کر رہے ہیں اور32 فیصدکارکردگی کے لیے نئے اہداف مقرر کر رہے ہیں یا سرمایہ کاری کے لیے قدر تلاش کر رہے ہیں۔‘اپنی ترحیجات پر دوبارہ غور کرتے ہوئے ، 36 فیصد افراد ،مارکیٹ کی غیر یقینی اور کم شرح منافع کے باعث اپنے مالی امور کو مستقبل کے اثرات سے زیادہ محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..