تحفظات دور ہونے تک کاروباری مراکز میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ موخر کردیا جائے،سٹیک ہولڈرزکا ایف بی آر سے مطالبہ

منگل 18 جنوری 2022 23:20

لاہور (آن لائن) سٹیک ہولڈرز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ کاروباری برادری کے تمام تحفظات دور ہونے تک کاروباری مراکز میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ موخر کردیا جائے۔ برانڈرتھ روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق سے ملاقات کی اور بتایا کہ تاجر برادری کو پی او ایس سسٹم کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے جبکہ ایف بی آر کا عملہ ان تاجروں کو ہراساں کررہا ہے جن پر یہ لاگو ہی نہیں ہوتا۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ بہت سے ایسے تاجر ہیں جنہوں نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے وقت خود کو ریٹیلر بتایا تھا جبکہ وہ ہول سیلرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،انہیں اپنے سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں اپنے کاروبار کے زمرے میں تبدیلی کا موقع دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر تاجر/ درآمد کنندگان متعلقہ محکموں میں رجسٹرڈ ہیں لیکن ان کے صارفین/ خریداروں کی ایک بڑی تعداد ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہے۔

اس سے ان کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں میں موجود ایف بی آر حکام/انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی طرف سے تاجروں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اوز/ایل ٹی یوز کے چیف کمشنرز کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ لاہور چیمبر میں پی او ایس کے بارے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں تاکہ اس کے ممبران پریکٹیشنرز سے مشورہ کیے بغیر قانون کی تعمیل کرنے کے قابل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی او ایس سافٹ ویئر کے نفاذ سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی، اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پالیسی سب کے لیے ایک ہونی چاہیے بلکہ پی او ایس کے معاملے پر سٹیک ہولڈرز ، بالخصوص لاہور چیمبر کو اعتماد میں لیا جائی

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی