وزیر اعظم کا جنڈ میں تیل کے 100ویں کنویں ”سگری ون“ کا افتتاح ،او جی ڈی سی ایل ملازمین کیلئے 2ماہ کی تنخواہوں کا بونس، پسماندہ علاقہ اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی اصولی پیکج کا اعلان نہ کیا

بدھ 17 ستمبر 2014 19:37

وزیر اعظم کا جنڈ میں تیل کے 100ویں کنویں ”سگری ون“ کا افتتاح ،او جی ڈی سی ایل ملازمین کیلئے 2ماہ کی تنخواہوں کا بونس، پسماندہ علاقہ اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی اصولی پیکج کا اعلان نہ کیا

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)وزیر اعظم کا جنڈ میں تیل کے 100ویں کنویں ”سگری ون“ کا افتتاح کے موقع پراو جی ڈی سی ایل کے ملازمین کیلئے 2ماہ کی تنخواہوں کا بونس، پسماندہ علاقہ اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی اصولی پیکج کا اعلان نہ کیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم بھی تیل کے نئے کنویں کی دریافت پر صرف ماہانہ 5ارب روپے آمدنی کی خوشخبری ہی سنا سکے، وزیر اعظم کی طرف سے علاقہ کے عوام کیلئے کوئی اعلان نہ ہونے پر تحصیل جنڈ و پنڈیگھیب کے عوام مایوس، مقامی ایم این اے ملک اعتبار خان اور صوبائی وزیر چودھری شیر علی کو ذمہ دار قرار دیدیا، عوام علاقہ کا وزیر اعظم سے آئل اینڈ گیس کمپنیوں کو مقامی عوام کو فنڈز و روزگار فراہمی کیلئے پابند کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بدھ کو اٹک کی تحصیل جنڈ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں OGDCکے ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان تو کر دیا مگر اس پسماندہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اعلان یا کوئی بات تک کرنا گوارہ نہ کی ، تحصیل جنڈ و پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے لوگوں، سیاسی و سماجی حلقوں نے اٹک کے معروف صحافی نثار علی خان اور میڈیا کے نمائندوں کو اپنے احتجاج میں بتایا کہ جس تیل کے کنویں کا افتتاح وزیر اعظم نے کیا ہے اس سے ماہانہ 5ارب روپے آمدنی ہو گی مگر اس خطیر رقم سے ایک پیسہ بھی مقامی آبادی کی ترقی پر خرچ نہ کرنے کا اعلان وزیر اعظم کی شان کے خلاف اور سرا سر ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دکھنی آئل فیلڈ بھی یہاں عرصہ 30سالوں سے کام کررہی ہے جو اربوں روپے ماہانہ منافع کماتی ہے لیکن یہ کمپنی بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک پیسہ تک خرچ نہیں کرتی، جنڈ و پنڈیگھیب سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں عوام کی نہیں صرف خواص کی شمولیت تھی جبکہ ضلع اٹک کے مقامی صحافیوں کو بھی محض اس لئے نہیں بلایا گیا تاکہ وہ وزیر اعظم سے کہیں علاقہ کے مسائل کی بابت بات نہ کر سکیں جبکہ آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی سے وزیر اعظم آگاہ نہ ہو سکیں، انہوں نے اس بات پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا کہ مقامی ایم این اے ملک اعتبار خان اور مقامی ایم پی اے صوبائی وزیر چودھری شیر علی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے لیکن انہوں نے بھی علاقہ کیلئے نہ کوئی بات کی اور نہ ہی وزیر اعظم سے اس موقع پر کوئی مطالبہ کر سکے جو سمجھ سے بالا تر ہے، عوام نے مطالبہ کیا کہ تحصیل جنڈ اور پنڈی گھیب میں کام کرنے والی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کو علاقہ و عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز مختص کرنے کا پابند بنایا جائے نیز مقامی افراد کو ان کمپنیوں میں ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں، مقامی لوگوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ وزیر موصوف نے OGDCکی اربوں روپے کی آمدنی کے بارے میں بڑے فخر سے بتا دیا مگر اس پسماندہ علاقہ کی ترقی کے بارے میں اصولی طور پر کوئی بات تک نہ کی ، لوگوں نے مقامی اراکین اسمبلی کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے