سندھ میں تعلیم کے لئے سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں،

دیہات میں اسکولوں کے مسائل اپنی جگہ شہری علاقوں کے اسکول بھی اب کھنڈر بن چکے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:32

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) سندھ میں تعلیم کے لئے سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں، دیہات میں اسکولوں کے مسائل اپنی جگہ لیکن شہری علاقوں کے اسکول بھی اب کھنڈر بن چکے ہیں اور ان کی عمارتوں کی معمولی مرمت نہ ہونے سے جھونپڑے اسکول قائم ہوگئے ہیں، جہاں کا ماحول حکومت کی مفلوک الحالی کے ثبوت ہیں، جبکہ غریب عوام کے امیر حکمرانوں کے ایک روزہ پروٹوکول خرچہ سے ایک اسکول مستقل طور آباد ہوسکتاہے ،حکومتی اعداد کے مطابق لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، کیوں ہیں ،یہ وجہ نہیں بتائی جارہی ، اور وجہ یہ ہے کہ سہولیات نہیں ہیں ،نئی عمارتیں نہیں بن رہیں،جبکہ پرانی عمارتیں زبوں بن کر تباہ ہوگئی ہیں، اور وہ خالی کراکے اسکول کچی جھونپڑیوں میں شفٹ کئے جارہے ہیں، ایسے ماحول میں بچے اسکول جانے سے محروم رہ جاتے ہیں،سہولیات نہ ہونے سے اسکول جانے سے کتراتے ہیں،سجاول میں نواحی علاقے کے اسکول پکاشیڈ میں بھی سینکڑوں بچے کچا شیڈ میں منتقل ہوگئے ہیں ،اسکول کی عمارت کی زبوں حالی پر سیشن جج کے حکم پر فوری طور پر عمارت کو خالی کیاگیا،اور فوری طور پر اسکول کی عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم ایک سال کے دوران بھی پوری سندہ حکومت اور ملکی و غیرملکی تعلیم دوست ادارے ایک اسکول کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیانہ کرسکے ،مقامی دیہاتی اسماعیل خاصخیلی ،نورمحمد، اور دیگر نے بتایاکہ اسکول پکا شیڈ کی عمارت کو خالی کرانے پر انہوں نے اپنی زمین میں عارضی جھونپڑی قائم کرکے اسکول کو رواں رکھا، تاھم ایک سال تک ایک چھپر تلے قائم اسکول میں دیگر مسائل پیدا ہونے سے بچوں میں دلچسپی ختم ہوکر رہ گئی ہے اور بچوں نے بھی اسکول کا رخ کرنا چھوڑ دیاہے، اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے اسکول کی چھت تیز ہوا سے اڑجاتی ہے جس کو سمیٹنے میں انہیں پریشانی کا سامنہ ہے جبکہ دیگر مسائل سب کے سامنے ہیں انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افسران کے علاوہ ڈی سی سجاول شوکت حسین جوکھیونے بھی اسکول کا وزٹ کرکے سیکریٹری ایجوکیشن کو فوری طور عمارت مہیاکرنے کی رپورٹ ارسال کی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی ہے، اسکول کی خالی کھنڈر عمارت پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے گوکہ اسکول کو قریب ہی عارضی جھونپڑی میں منتقل کیاگیاہے تاہم فارغ اوقات میں بچے اس عمات میں گھومتے ہیں جس سے کسی وقت بھی حادثہ ہوسکتاہے ،انہوں نے پکاشیڈ اسکول کی عمارت کو فوری طور پر منہدم کرکے نئی عمارت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا