سیلانی کے طلباء کی اینڈرائڈ ایپلی کیشن ’الحج ‘گوگل پلے اسٹور پر دستیاب

پیر 22 ستمبر 2014 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ’سیلانی آئی ٹی ماس ٹریننگ پروگرام‘کے پہلے بیچ کے طالب علموں نے حج پرجانے والے خوش نصیبوں کیلئے حج کی اہم معلومات پر مبنی اینڈرائڈ اسمارٹ فون کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن " الحج" جاری کردی گئی ہے ، جس کو گوگل پلے اسٹور پر بھی سیلانی کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں حج کے تمام ارکان اور ان کی ادائیگی کا مکمل طریقہ کار اور مکمل معلومات دی گئی ہیں۔3.65ایم بی کی اس ایپلی کیشن میں حج کی بنیادی معلومات کے ساتھ ،احرام باندھنے کے طریقہ ، احتیاطیں ، خواتین کا احرام ، احرام کے نوافل، حج و عمرے کی نیت ، مکہ مکرمہ میں حاضری ، خانہ کعبہ پر پہلی نظر کی دعا، طواف کا طریقہ کار، ملتزم ، آب زم زم کے متعلق دعائیں ، غلط فہمیوں کی جانب نشاندہی ، 8،9،10 ،11،12ذی الحج کے ارکان اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی مدینہ منور ہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری کے آداب،عبادات ،احتیاطیں ،زیارتوں کے اہتمام سمیت مختلف معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ سیلانی کے ترجمان عامر اقبال مدنی رضا نے اس سلسلے میں کہا کہ مولانا بشیر فاروق قادری نے پاکستان کو آئی ٹی کے میدان میں دنیا کے ساتھ چلانے کا جو خواب دیکھ کر سیلانی ماس ٹریننگ پروگرام شروع کیا تھا الحمداللہ اس کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ہے ، ہمارے پروگرام کے پہلے بیچ کے طلباء نے حج کے حوالے سے ایپلی کیشن بنا کر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تو ابتداء ہے انشااللہ پاکستان کے یہ بچے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ اپنے گھر والوں کی بہتر کفالت کریں گے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے