بینکوں نے رواں مالی سال جولائی تا اگست 54.3 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) بینکوں نے رواں مالی سال (جولائی تا اگست 2014ء) کے پہلے دو ماہ کے دوران 54.3 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 41.1 ارب روپے تقسیم سے 32 فیصد زائد ہے۔ بینکوں نے 500 ارب روپے کے سالانہ ہدف کا 11 فیصد پورا کر لیا۔ زرعی قرضوں کے واجب الادا جزدان میں 34 ارب روپے اضافہ ہوا یعنی اگست 2013ء کے 261.6 ارب روپے کے مقابلے میں یہ اگست 2014ء کے خاتمے پر 295.6 ارب روپے ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 500 ارب روپے کے قرضے تقسیم کرنے کا ہدف دیا تھا جو گذشتہ سال کے ہدف 380 ارب روپے سے 31.5 فیصد زائد، اور 2013-14ء کی حقیقی تقسیم 391.4 ارب روپے سے 28 فیصد زائد ہے۔ رواں مالی سال مجموعی ہدف میں پانچ بڑے بینکوں کو 252.5 ارب روپے ہدف دیا گیا ہے، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو 90 ارب روپے، پندرہ نجی ملکی بینکوں کو 115.5 ارب روپے، پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک کو 11.5 ارب روپے، سات مائکرو فنانس بینکوں کو 28.2 ارب روپے اور چار اسلامی بینکوں کو 2.3 ارب روپے ہدف ملا ہے۔

(جاری ہے)

بڑے بینکوں میں حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے سالانہ ہدف کا 16 فیصد حاصل کر لیا، نیشنل بینک نے 11.6 فیصد، یو بی ایل نے 11.4 فیصد اور ایم سی بی نے 9.4 فیصد ہدف پورا کیا جبکہ الائیڈ بینک صرف 4.1 فیصد ہدف پورا کر سکا۔ زیر جائزہ مدت کے دوران تخصیصی بینکوں میں زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے 90 ارب روپے ہدف میں سے 4.4 ارب روپے یا 5 فیصد تقسیم کیے جبکہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک نے 11.5 ارب روپے سالانہ ہدف میں سے 647.1 ملین روپے کے قرضے یا 5.6 فیصد ہدف پورا کیا۔

پندرہ نجی ملکی بینکوں کے زمرے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے جولائی تا اگست 2014ء کے دوران اپنے سالانہ ہدف کا 40 فیصد پورا کیا، جبکہ سمٹ بینک نے سالانہ ہدف کا 38.5 فیصد، سلک بینک نے 26.8 فیصد، این آئی بی بینک نے 22 فیصد، فیصل بینک نے 21 فیصد، بینک الفلاح نے 18.6 فیصد، اور بینک الحبیب نے 14.6 فیصد ہدف حاصل کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی