حکومت نے کاشت کاروں / صارفین کو 4.7بلین کی سبسڈی دی ہے ، جام مہتاب حسین ڈھر ،

کرپٹ افسران سے 33کروڑ روپے کی وصولی کیلئے کارروائی جاری ہے ،پریس کانفرس سے خطاب

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر برائے خوارک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں صوبہ سندھ باقی تمام صوبوں سے آگے ہے ۔ سندھ نے اپنا خریداری کا ہدف 96فیصد حاصل کیا جبکہ پنجاب نے 83فیصد، کے پی کے نے 13فیصد ،بلوچستان نے 60اور پاسکو نے 63فیصد ہدف حاصل کیا ہے ۔ سندھ گندم کے معاملے میں ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کو اپنے دفتر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کی قیمتں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں ۔ پنجاب میں گندم مہنگی اور سندھ میں سستی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے ہمیشہ عوام / کاشت کاروں کے مفاد کا تحفظ کیا ہے اور کاشت کاروں کو سپورٹ پرائس میں 50روپے اضافہ کیا لیکن اس کا بوجھ صارفین پر نہیں پڑنے دیا اور اس مقصد کیلئے حکومت سندھ گندم / آٹے پر 4.7بلین روپے کی سبیڈی دی ہے ۔

(جاری ہے)

جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ محکمہ خوارک کی حکمت عملی کے باعث اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ۔ گندم کی خریداری کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرکے 12لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی ہے ۔ محکمہ خوارک کا کام گندم کی خریداری کرنا اور اوپن مارکیٹ میں گندم / آٹے کی قیمتوں میں استحکام رکھنا ہے اور محکمہ خوارک اس مقصد کے حصول میں کامیاب رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر خوارک نے بتایا کہ محکمہ خوارک میں احتسابی عمل کے تحت تین اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، پانچ فوڈ انسپکٹر ایک فوڈ سپروائزرکو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ۔ ان برطرف ہونے والے افسران نے 16کروڑ روپے کی گندم باردانے میں بدعنوانی کی تھی اور اس لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے ان کے مقدمات اینٹی کرپشن اور نیب کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ 5ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر 09فوڈ انسپکٹروں اور 36فوڈ سپروائزروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروا ئی کی جا رہی ہے ان افسران سے 67لاکھ روپے کے قریب وصولی کرلی گئی ہے جبکہ 17کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم / آٹا زائد مقدار میں موجود ہے اور ان کی قیمتوں میں استحکام موجود ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..