این اے آر سی نے ملک کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار ایکڑ کے رقبے پر سویابین کی کاشت شروع کر دی

منگل 30 ستمبر 2014 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) قومی زرعی تحقیقتی سینٹر(این اے آر سی) کے سائنسدانوں نے ملک میں سویابین آئل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار ایکڑ کے رقبے پر سویابین کی کاشت شروع کر دی ہے۔مقامی سائنسدانوں کے تیار کردہ35ٹن بیچ تلہ گنگ، اٹک، چکوال اور سرگودھا سمیت ایسے علاقوں میں لگائے جا رہے ہیں جہاں خراب موسم کے باعث گندم کی فصل ضائع ہو جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک این اے آر سی میں270ایکڑ کے رقبے پر20ہزار کلو گرام بیچ لگایا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ملک میں300ارب روپے کا زرمبادلہ کینولا آئل کی درآمد پر خرچ ہوا۔ قومی زرعی تحقیقی سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عظیم نے بتایا کہ پاکستان ہر سال اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سویابین آئل درآمد کرتا ہے اور گزشتہ سال بھی چین، بھارت، ارجنٹائن سمیت دیگر ملکوں سے تقریباً456ملین ڈالرز کا سویابین آئل درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ این اے آر سی نے ملک بھر میں اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے35ٹن ہائبرڈ بیچ لگایا گیا جس سے نہ صرف کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 560سے 580ڈالر فی میٹرک ٹن ہے۔پاکستان میں ایک ایکڑ پر سویابین کی کاشت پر 20 سے 25 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔

اس ضمن میں3.2ملین روپے کی کل لاگت سے دس ملین کی پیداوار حاصل ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سویابین کی فصل نومبر میں تیار ہو گی اور تیاری کے بعد اس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں پچاس فیصد کم ہو گی جبکہ دوسری طرف سائنسدانوں نے مونگ پھلی میں کائی کے باعث پیدا ہونے والے ایفلاٹاکسن جراثیم سے حفاظت کیلیے مشین بھی تیار کر لی جس سے مونگ پھلی کو خشک کیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے آر سی کے مقامی سائنسدانوں نے چھ لاکھ روپے کی لاگت سے ایسی مشین تیار کی ہے جس سے مونگ پھلی میں پائی جانے والی20سے30فیصد نمی کو دور کیا جائے گا کیونکہ ایفلاٹاکسن کے باعث مونگ پھلی کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور اس کی برآمد بھی متاثر ہوتی ہے جبکہ طبی ماہرین کے مطابق ایفلاٹاکسن کینسر کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اہم ضرورت کے پیش نظر این اے آر سی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ مشین سے تین گھنٹوں میں ایک ٹن مونگ پھلی خشک کی جا سکے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب