صوبے کی بیمار صنعتوں کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،اقبال خان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی اقبال خان نے صنعتکاروں اور تاجروں کو یقین دلایا ہے کہ صوبے میں انڈسٹریلائزیشن اور تجارت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بیمار صنعتوں کی بحالی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر کا نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پرصنعتکاروں اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آبادکے صدر ملک نیازاحمد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق صدور غلام سرور خان مہمند ڈاکٹر محمد یوسف سرور لیاقت احمد خان خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق نائب صدر تیمور شاہ شکیل آفریدی شفیق آفریدی پاک افغان جائنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر ضیاء الحق سرحدی عابد اللہ یوسفزئی فضل واحد اشتیاق محم دصدر گل آصف خان اور صنعت و تجارت سے وابستہ کاروباری افراد نے چیمبر آکر حاجی اقبال خان کو خیبر پختونخوا چیمبر کا نائب صدارت کاعہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حاجی اقبال خان نے مبارکباد کیلئے آنیوالے صنعتکاروں اور تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور اور صوبے کی بزنس کمیونٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کو فروغ دے کر بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے تاجر برادری کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی