اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء میں میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک داخلہ فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

منگل 14 اکتوبر 2014 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ( "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے ملک بھر میں جاری میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کسی بھی پروگرام میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آج ) بدھ 15۔اکتوبر 2014ء ( آخری تاریخ ہے" یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر  سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر سے داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات آج ) 15۔

اکتوبر (کو بینک کے اوقات میں داخلہ فارم مع لیٹ فیس چارجزاور مقررہ فیس بینک الفلاح  حبیب بینک لمیٹڈ  فرسٹ ویمن بینک  اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں ۔ نامزدبرانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس میں موجود ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر ایڈمیشن کے مطابق میٹرک پروگرام کے لیٹ فیس چارجز 100۔

روپے ہے  ایف اے  پی ٹی سی اور بی اے پرورگرامز کی لیٹ فیس 200۔روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور بی ایڈ کی لیٹ فیس 500۔روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سمسٹر خزاں 2014ء میں پیش کئے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود 44۔ علاقائی دفاتر اور 122۔ رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن نے بتایا ہے کہ داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹرایڈمیشن کے مطابق پی ایچ ڈی  ایم ایس /ایم فل  ایم ایس سی شماریات  ایل ایل ایم/ایم ایس شریعہ جبکہ کامن ویلتھ آف لرننگ (COL)کے اشتراک عمل سے جاری پروگرام ایم بی اے/ایم پی اے کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں  ان پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند افراد اپنا داخلہ فارم پراسپیکٹس میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

مذکورہ پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں رواں سمسٹر خزاں 2014سے پی ایچ ڈی اور ایم ایس/ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لئے این ٹی ایس گیٹ )جنرل/سبجیکٹ(کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم متعلقہ شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151  ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے بارے میں051-9057426 سیکنڈری پروگرامز 051-9057431ہائر سیکنڈری پروگرامز 051-9057432بیچلر پروگرامز 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن