عالمی منڈی میں رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی سے زیادہ نقصان روس ، ایران اور وینزویلا کا ہوا

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:50

عالمی منڈی میں رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی سے زیادہ نقصان روس ، ایران اور وینزویلا کا ہوا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) عالمی منڈی میں رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے ، جس سے زیادہ تر نقصان روس ، ایران اور وینزویلا کا ہوا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل پر جنگیں اور حکومتوں کے تختے تک الٹ جانا جدید تاریخ کا حصہ ہیں۔ تیل کی قیمتیں بین الاقوامی اقتصادیات میں اتار چڑھاو کا تعین کرتی ہیں۔

بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں ہر طرح کی صورت حال اور تنازعات سے متاثر ہوتی ہیں۔ مگر حالیہ کچھ ماہ میں اس حوالے سے ایک بالکل نیا رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ مسلح تنازعات اور بین الاقوامی مسائل کے باوجود تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ تک کی کمی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجودہ کمی کو بھی کچھ روسی حلقے امریکا اور سعودی عرب کی خفیہ ساز بار کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چین میں بھی تیل کی طلب میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو اس پر بھی تشویش ہے کہ چین اپنی اقتصادیات کو ایک نئی جہت دے رہا ہے اور اب وہاں برآمدت کی بجائے اندرونی کھپت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ وہاں تیل کی طلب میں کمی پیدا ہو رہی ہے۔ امریکا بھی اپنے ہاں آنے والے شیل آئل کے انقلاب کی وجہ سے بیرون ممالک سے تیل کی درآمد پر کم انحصار کر رہا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ روس اپنے بجٹ کا 45 فیصد توانائی کی برآمدات سے حاصل کرتا ہے۔ گیس کی قیمتیں بھی تیل سے وابستہ ہیں۔ روس کو اپنا بجٹ متوازن رکھنے کے لیے تیل کی قیمت ہر حال میں سو ڈالر فی بیرل درکار ہے جب کہ اس وقت یہ قیمت تقریبا 85 ڈالر فی بیرل ہے۔ یاد رہے کہ 80 کے عشرے میں امریکا نے تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کروا دی تھی اور اسی کمی کے باعث سابق سوویت یونین دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ کر بالآخر ٹوٹ گیا تھا۔ ایران بھی تیل کی قیمتوں میں موجودہ کمی کے لیے سعودی عرب کو براہِ راست ذمے دار گردانتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی