فرانسیسی کمپنی کی جانب سے 100میگاوٹ سولر منصوبے میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، کمپنی کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی فرانسیسی وفد سے گفتگو

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں فرانس کی معروف کمپنی ٹوٹل (Total) اور سن پاور کارپوریشن(Sun Power Corporation) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ سن پاور کارپوریشن نے قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

توانائی کی کمی کے مسئلے سے تعلیم، صحت، زراعت اور زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کی تیز رفتار ترقی اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اس مقصد کیلئے سنجیدگی سے کاوشیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ایک ہزار ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر قائداعظم سولر پارک قائم کیا ہے اور اس پارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی کمپنی کی جانب سے 100میگاوٹ سولر منصوبے میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ شفافیت اور برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ فرانسیسی کمپنی کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک سوسانگ Mr. Marc Soissong) ( نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی قائداعظم سولر پارک میں 100میگاواٹ کا منصوبہ لگانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق سولر منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کریں گے۔ ملاقات میں ایم این اے مخدوم خسرو بختیار، ایم پی اے مخدوم ہاشم بخت ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم سولر پارک، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کمپنی کے دیگر عہدیداران لوئس کیلرڈ(Mr. Louis Caillard)، یاسمین ویٹی بلیڈ(Ms. Yasmine Wattebled)، لارنٹ لونگوئٹ(Mr. Laurent Longuet)، سعد خان بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..