پاکستان کا ایران سے گیس معاہدے سے وقت طورپر پیچھے ہٹنے کی پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ ،ایران سے جرمانے والی شق ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی

بدھ 29 اکتوبر 2014 17:39

پاکستان کا ایران سے گیس معاہدے سے وقت طورپر پیچھے ہٹنے کی پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ ،ایران سے جرمانے والی شق ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان نے ایران سے گیس معاہدے سے وقت طورپر پیچھے ہٹنے کی پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ کیاہے ایران سے جرمانے والی شق ختم کرنے کی درخواست بھی کی جارہی ہے ،حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران کواس وقت تک اس معاہدے پر عمل درآمد کرانے کامعاملہ موخرکرایاجائے جب تک ایران پر سے عالمی پابندیاں ختم نہیں جاتیں ،ایران سے کامیاب مزاکرات کے حوالے سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اپنے دورہ ایران سے واپسی پراس حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دینگے۔

گیس کی فروخت کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو دسمبر2014ء میں منصوبے کو شروع کرنا ہے لیکن امریکی پابندیوں کے خطرے کی وجہ سے اپنے علاقے میں پائپ لائن منصوبے پرتعمیراتی کام شروع نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت اگر پاکستان دسمبر2014ء تک منصوبے پرعملدرآمدمیں ناکام ہوجاتا ہے تواسے روزانہ 30لاکھ ڈالر جرمانے کاسامناہوسکتاہے۔ پہلی تجویز کے تحت پاکستان امریکی پابندیاں اٹھنے پرایران پائپ لائن سے جوڑنے کیلیے 60کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائے گا۔

دوسری تجویز کے مطابق پاکستانی حکام ایرانی حکام کو پیش کش کرینگے کہ وہ قدرتی گیس کو ایل این جی میں تبدیل کرتے ہوئے گیس درآمدکریں میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی وفدجو اس وقت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے ایران کے دورہ پر ہے اس وفد نے ایرانی حکام سے باضابطہ طور درخواست کردی پاکستان عالمی پابندیوں کے باعث اس پو زیشن میں نہیں کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرسکے۔

اس لیے جرمانے کی شق یا تومکمل طور پرختم کردی جائے یااس کووقتی طور پر روک دیاجائے،ذرائع نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی متبادل تجویز بھی دی ہے جس کے تحت وقتی طورپرپاک ایران گیس پائپ لائن منصو بے کوختم کردیاجائے اور جب ایران پرعالمی پابندیاں ختم ہو جائیں تو اس منصوبے کودوبارہ فعال کر لیاجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر