لکی سیمنٹ کو پہلی سہ مائی میں بعدازٹیکس2.669ارب کا منافع

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:14

لکی سیمنٹ کو پہلی سہ مائی میں بعدازٹیکس2.669ارب کا منافع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) لکی سیمنٹ نے -15 2014 کی پہلی سہ ماہی میں بعدازٹیکس2.669ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سالی کے اس عرصے کے مقابلے میں4.8فیصد زیادہ ہے۔لکی سیمنٹ کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کے 7.87روپے کے مقابلے میں 8.25 روپے رہی جبکہ کمپنی کے مجموعی منافع میں 5.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

کمپنی کا مجموعی سیلز ریونیو12.2فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے9.332ارب روپے کے مقابلے میں 10.470ارب روپے رہا۔پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت 13.4فیصدکے اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے0.850 ملین ٹن کے مقابلے میں0.965ملین ٹن رہی۔زیرجائزہ سہ ماہی میں سیمنٹ کی فی ٹن قیمتِ فروخت میں 7.4اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ ایندھن اور پیکنگ کے مواد کی قیمت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

زیرہ جائزہ مدت میں لکی سیمنٹ کے مجموعی سیلز ریونیو میں 12.2فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ فروخت کے حجم میں 9.2فیصد اضافے ہے۔پچھلے مالی سال کے مقابلے میں اس سال لکی سیمنٹ کے مارکیٹ شیئر میں 4.3فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ مقامی مارکیٹ شیئر میں 3.3فیصد اور اور ایکسپورٹ شیئر میں 12.6فیصد اضافہ ہے- واضح رہے کہ سیمنٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لکی سیمنٹ نے دو ورٹیکل رولز ملز لگائی ہیں جن کی تنصیب کا عمل اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

لکی سیمنٹ نے عراق میں اپنے مشترکہ گرائنڈنگ پلانٹ کے کامیاب آپریشن کے آغاز کا بھی اعلان کیا ہے واضح رہے کہ اس مشترکہ منصوبے نے 2014-15 کی پہلی سہ ماہی میں 3.207ملین ڈالرخالص منافع کمایا ہے۔اس کے علاوہ لکی سیمنٹ آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت ملک بھر میں مختلف تعلیمی اورسماجی پروگراموں کو سپورٹ کرکے اپنی سماجی ذمہ داریوں پر بخوبی عمل پیرا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز