یونائیٹڈبزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلئے صداررتی امیدوار کے نام کا اعلان کل کرے گا

پیر 3 نومبر 2014 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) افتخار علی ملک اوریس ایم منیرکی قیادت میں یونائیٹڈبزنس گروپ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دوروز کے بعد لاہور میں صداررتی امیدوار کے نام کا اعلان کرے گا۔یونائیٹڈبزنس گروپ کی دوروزہ سرگرمیاں کل بدھ سے لاہور میں شروع ہورہی ہیں۔بدھ کو افتخار علی ملک کی جانب سے جو عشائیہ دیا جارہا ہے اس میں ملک بھر کے تاجر نمائندوں کی ایک بڑی اکثریت شرکت کرے گی جبکہ جمعرات کو ہونے والے یونائیٹڈبزنس گروپ کے اجلاس میں فیڈریشن چیمبر کیلئے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان ہوگا۔

انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یونائیٹڈبزنس گروپ نے چاروں صوبوں میں بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اس ضمن میں کہا ہے کہ یونائیٹڈبزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کا کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ بھرپور کامیابی حاصل کرے گا اورفیڈریشن کے انتخابات میں ہمارے گروپ کو حقیقی تاجرنمائندے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، ہم نے فیڈریشن چیمبر سے فیملی سسٹم کا خاتمہ کرنے کی ابتداء کردی ہے تاکہ وہاں حقیقی معنوں میں جمہوریت آسکے،ہم فیڈریشن میں ڈکٹیٹر شپ کا خاتمہ کرکے جمہوریت لاکر دکھائیں گے اورایف پی سی سی آئی کومالی بحران سے نکالنے کے لیے اخراجات پر قابو پایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کو ایف پی سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی میں 90 فیصد حمایت حاصل ہے،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور فیڈریشن چیمبر میں میں بھی ہم جمہوری نظام چاہتے ہیں ،کسی ایک خاندان یا ایک فرد کی حکمرانی قبل نہیں اور نہ ہی یہ ہمارا مقصد ہے،بلکہ ہماری جدوجہدایف پی سی سی آئی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ اب فیڈریشن میں کسی کی من مانی نہیں چلے گی اورنہ ہی کسی ایک فرد کا حکم چلے گا ، یہ ادارہ بزنس کمیونٹی کا ہے اور انکے نمائندے ہی فیصلے کرنے کے مجاز ہونگے، ایف پی سی سی آئی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا سب سے بڑانمائندہ ادارہ ہے اور کسی کو بھی اس کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ملکی معیشت کیلئے کام کرنا ہے،پاکستان میں کاروباری حالات اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں،ہمیں عالمی سطح پر ملکی برآمدات میں اضافے سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی ممبران ایسوسی ایشنز اورچیمبرز اب بھرپور طریقے سے ہماری حمایت کررہی ہیں کیونکہ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ فیڈریشن میں ڈکٹیٹر شپ کا خاتمہ ہونا چاہیئے ،ہم ایف پی سی سی آئی میں مالی بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یونائیٹڈ بزنس فورم کے تمام ایجنڈا آئٹمز اکثریت رائے سے منظور ہونا ہماری پہلی کامیابی ہے کیونکہ ووٹنگ کروانے پر مخالف گروپ صرف5 ووٹ ہی حاصل کرسکا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز