سٹیٹ بینک سی بی اے ریفرنڈم میں ڈیمو کریٹک ورکرز یونین چوتھی بار منتخب

جمعہ 7 نومبر 2014 22:51

کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء )اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سی بی اے کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ڈیمو کریٹک ورکرز یونین چوتھی بار منتخب ہوگئی ہے۔ریفرنڈم کے بعد ر ڈیمو کریٹک ورکرز یونین کے مرکزی مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کامیابی پر محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمو کریٹک ورکرز یونین اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2000 سے کامیابی حاصل کر رہی ہے، اس سے قبل ہم ہیٹ ٹریک مکمل کر چکے ہیں اور اب چوتھی مرتبہ ہم نے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے تمام تر مشکل حالات میں محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوجہد نہ صرف کی ہے بلکہ غیر منصفانہ پالیسیو ں کو ختم کروا کر ادارے کے ملازمین کو انصاف فراہم کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اسٹیٹ بینک کے ملک بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہمیں اپنے ووٹ کے ذریعے طاقت دی ہے جس کی بنیاد پر ہم لیبر قوانین کی روشنی میں اپنے مسائل کو حل کیا ہے ہمیں ابھی بھی بہت سے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملکی سطح پر ٹریڈ یونین کو ایک منصوبے کے تحت ریاست کے تمام اداروں سے ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے چونکہ کلریکل اور نان کلریکل اسٹاف کی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کرنے بجائے تھرڈ کنٹریکٹ کی بنیادوں پر ان کیڈرز میں بھرتیاں کی جارہیں جس کی وجہ ٹریڈ یونین کا ووٹ بینک ختم ہوتا جارہا ہے اس سلسلے میں حکومتی سطح پر سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو بالخصوص اس کا نوٹس لینا ہو گا اور ملک بھر کی ٹریڈ یونین کی قیادت کو بھی اس پر سنجیدگی سے متحد ہو کر جدوجہد کر نی ہوگی ۔

(جاری ہے)

تاریخی کامیابی پر انہوں نے تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی بی اے یونین ادارے کے تمام ملازمین کی نمائندہ یونین ہے سب کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی جائے گی ۔ اس کے بعد کارکنوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر آئی آئی چندریگر روڈ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا قاور پھولوں کی پتیاں اپنی لیڈر شپ پر نچھاور کرتے رہے۔ اس موقع پر غلام یٰسین، احمد کمال پاشا، ملک ممتاز اعوان، مظہر الدین ابڑو، زرین شاہ،عزیز الله نیازی نے بھی خطاب کیا۔ کل ووٹ 978 تھے اس میں سے 529 ووٹ ڈیمو کریٹک ورکرز یونین اور لیبر یونین کو 422 ووٹ ملے اس طرح 107 کی برتری سے ڈیمو کریٹک ورکرز یونین مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب