ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی

پیر 10 نومبر 2014 20:52

ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء ) عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی کردی ہے جبکہ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں نمایاں کمی کے بعد گزشتہ روز مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں10روپے،گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں100روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں350روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگراکی جانب سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کیخلاف بھر پور ایکشن کے بعد غریب عوام کو سکھ کا سانس آنا شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے از سر نو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنہوں نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایل پی جی پلانٹوں پر چھاپے مار کر بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور 21ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔

ابھی تک اوگرا کے ایل پی جی پلانٹوں پر مسلسل چھاپوں کے بعد قیمت میں روزبروزکمی ہو رہی ہے اور آئندہ 15نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی واقع ہوگی۔ اوگرا کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بروقت کارروائی کے نتیجہ سے غریب عوام کو سستی گیس میسسر ہو رہی ہے۔ نرخوں میں کمی کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت110روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد اور سکھر میں 125روپے ، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں 130روپے ،راولپنڈی و اسلام آباد میں 145روپے اور مری ،نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر اور فاٹا میں 155روپے کلو ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر