پیسکو کا ایک ارب روپے کے نادہندہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کی بجلی کنکشن منقطح کرنے کا فیصلہ ، 20نومبر کی ڈیڈلائن، آخری نوٹس جاری

پیر 10 نومبر 2014 21:47

پیسکو کا ایک ارب روپے کے نادہندہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کی بجلی کنکشن منقطح کرنے کا فیصلہ ، 20نومبر کی ڈیڈلائن، آخری نوٹس جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) پیسکو نے ایک ارب روپے کے نادہندہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کی بجلی کنکشن منقطح کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو 20نومبر کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے آخری نوٹس جاری کر دیئے پسکو کے مطابق نادہندہ صوبائی سرکاری محکموں اور صارفین سے بقایاجات کی وصولی کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور نادہندہ صوبائی محکموں اورسرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو آخری ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات 20 نومبر(جمعرات)2014 تک ہرصورت میں ادا کریں بصورت دیگر ان نادہندہ سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی 21 نومبر(جمعہ کے روزسے بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک ادائیگی نہیں جاتی․واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے پسکو کو ایک روپیہ کی ادائیگی بھی نہیں کی اور اگر مذکورہ تاریخ تک پسکو کو ادائیگی نہیں ہوئی تو ان نادہندہ سرکاری اداروں کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اس لئے اس نوٹس کو حتمی تصورکرتے ہوئے تمام ادارے اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات رقوم ادا کردیں․سٹریٹ لائٹس اور ٹیوب ویلز کو بجلی منقطع ہونے کی صورت میں تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی․واضح رہے کہ ان ناہندہ اداروں کو پہلے بھی کئی مرتبہ نوٹسز دئیے گئے اور سربراہان سے ذاتی طورپر بھی ادائیگی کے لئے کہا گیا لیکن کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ․ان اداروں میں چند بڑے نادہندہ اداروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں سیفران تقریبا10 کروڑ روپے فاٹاڈویلپمنٹ کارپوریشن تقریبا29 کروڑ ,21 لاکھ رو پے ٹی ایم اے ٹاؤن 1 پشاورٹیوب ویل تقریبا9 کروڑ روپے ٹی ایم اے ٹاؤن 1 پشاورسٹریٹ لائٹ تقریبا11 کروڑ روپے ٹی ایم اے ٹاؤن 3 پشاور ٹیوب ویل تقریبا11 کروڑ روپے ٹاؤن 3 پشاورسٹریٹ لائٹ تقریبا ساڑھے سات کروڑ روپے ٹی ایم اے نوشہرہ,ٹی ایم ٹاؤن پشاورون,ٹاؤن ٹو اور ٹاؤن تھری سٹریٹ لائٹ ,ٹی ایم اے پشاورٹیوب ویل,پشاورٹاؤن فورجنرل ,ٹی ایم اے کرک,تخت نصرتی ,ثمرباغ,ایبٹ آباد ,حویلیاں ,نواں شہر,مانسہرہ ,ڈی آئی خان,بٹ خیلہ ,شبقدر,تنگی ,ٹانک ,مردان ,اورصوابی کے ٹیوب ویلز,سٹریٹ لائٹس اور سکولز بھی نادہندہ گان میں شامل ہیں اس لئے تمام ناہندگان اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے ذمے واجب الادا قوم کی ادائیگی کریں بصورت دیگر ان کے کنکشن بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری ان پر ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..