پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں‘ چوہدری محمد سرور

بدھ 12 نومبر 2014 22:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں ، رومانیہ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم دو سو ڈالر ہے جسے بزنس کمیونٹی کے ذریعے کئی گناہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رومانیہ کے سفیر ایملین آئن، بیگم گورنر پنجاب پروین سرور، رومانیہ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل عثمان پیر زادہ کے علاوہ ظفر بختاوری بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ رومانیہ اس وقت پاکستان میں قومی آئل ریفانری اور سیمنٹ جیسے شعبوں میں معاونت کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ انفراسٹرکچر،اکنامک اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سارک چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار علی کو اعزازی نوبل ایوارڈ دینے پر رومانیہ کے سفیرکے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی مزید فروغ ملے گا۔ گورنر پنجاب نے افتخار علی ملک کودونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے حوالے سے اعزازی نوبل ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر ایملین آئن نے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ اس کے ساتھ باہمی تعاون اور دوطرفہ رابطوں کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومانیہ پاکستان میں تجارت کے شعبے کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ قبل ازیںء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی افرادکی قومی کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد بھی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اگر انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ بھی دیگر افراد کی طرح قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ معذور افرادپر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم نے کامیابیوں کے جو جھنڈے گاڑھے ہیں اس سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ خصوصی افراد بھی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد کی ٹیم نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے بعد سویٹزرلینڈ کی قومی ریگولر ٹیم کوشکست دے کر یہ ثابت کیا کہ کھیل کا میدان ہو یا زندگی کی دوڑ یہ کسی طرح سے بھی پیچھے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،خصوصا والدین کو مایوس ہو کر ایسے بچوں کو گھر میں بٹھانے کی بجائے عام آدمی کی طرح زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا چاہیے ۔

انہو ں نے کہا کہ ایسے افراد کی مدد کے لیے میں ہمہ وقت تیار ہوں اور انہیں روزگار فراہم کرنے اور معاشی طور پر خود کفیل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ انہوں نے خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کے مواقعوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے لیے ضلعی ، صوبائی اور وفاقی سطح پر خصوصی گیمز کا انعقاد کرنا چاہیے ۔گورنرپنجاب نے کھلاڑیوں کا بہت جلد لاہور میں خصوصی افراد کی کرکٹ ٹیم کا ٹورنامنٹ کرانے کا یقین دلایا-کھلاڑیوں نے گورنر پنجاب سے اپنے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..