صوبہ خیبر پختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے نام رہ گیا ہے، بجٹ میں سے اس پروگرام کے لیے مختص کیے جانے والی رقم سے موجودہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں شروع کیا گیا،نئے ڈیم بنانے اور دیگر منصوبے شروع کرنے کے دعوے وقت کے ساتھ ساتھ غلط ثابت ہو رہے ہیں ، پشاور سمیت صوبہ کے تقریباًتمام اضلاع میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز التواء کا شکار

منگل 18 نومبر 2014 23:26

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے نام رہ گیا ہے اور بجٹ میں سے اس پروگرام کے لیے مختص کیے جانے والی رقم سے موجودہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں شروع کیا گیا جبکہ نئے ڈیم بنانے اور دیگر منصوبے شروع کرنے کے دعوے وقت کے ساتھ ساتھ غلط ثابت ہو رہے ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے تقریباًتمام اضلاع میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز التواء کا شکار ہے اور تمام منصوبہ جات صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہیں تاہم عملی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ رواں سال ختم ہونے کو ہے مگر صوبائی حکومت نے مالی سال 2014-15 کے تحت ترقیاتی کاموں کو عملی طور پر شروع کرنا تو درکنار سال 2013-14 میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ کے لیے جاری کی گئی ایک ارب روپے کی رقم ضائع کردی گئی جبکہ اکثر سکیموں کو صرف اس بنیاد پر شروع ہی نہیں کیا گیا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں بنائی گئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال 2013-14 میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقہ پی کے 10 کے لیے 93.500 ملین روپے اور باقی تمام حلقوں کے لیے ترقیاتی پروگراموں کی مد میں دس دس ملین روپے مختص کیے تھے اسی طرح ضلع نوشہرہ کے پانچ حلقوں ، ضلع چارسدہ کے چار حلقوں اور ضلع مردان کے چھ حلقوں کے لیے بھی دس دس ملین روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ ضلع صوابی کے حلقہ پی کے 31,32 اور 33 کے لیے 17.500 ملین روپے اور بقیہ دو حلقوں کے لیے دس دس ملین روپے مختص کیے گئے تھے ۔

گزشتہ مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کوہاٹ کے تین حلقوں ، کرک کے دو حلقوں اور ہنگو کے ایک حلقہ کے لیے دس دس ملین روپے اور ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 44 کے لیے 96.500 بلین روپے اور بقیہ چار حلقوں سمیت ہری پور، مانسہرہ، تورغر ، بٹگرام کوہستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت کے ہر حلقہ کے لیے دس دس ملین روپے جبکہ بونیر کے لیے 14 ملین اور سوات کے تمام حلقوں کے لیے دس دس ملین روپے مختص کیے گئے تھے ۔

اسی طرح شانگلہ کے حلقہ پی کے 88 کے لیے 17.500 ملین اور باقی ایک حلقوں سمیت چترال کے تمام حلقوں کے لیے بھی دس دس ملین روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ترقیاتی کاموں کے لیے رکھے گئے تھے ۔ اسی طرح دیر اپر کے تمام حلقوں کے لیے 43.004 ملین روپے اور دیر لوور کے حلقوں کے لیے 42.996 ملین روپے اور مالاکنڈ کے لیے 10 ملین روپے مختص کیے گئے تھے مگر دو سال گزر جانے کے باوجود ترقیاتی کام پایہ تکمیل پر پہنچنے سے پہلے کاغذوں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی