راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدے داران نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ثاقب رفیق نے سال 2022-23کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر،محمد حمزہ سروش نے سینئر نائب صدر اورفیصل شہزاد نے بطور نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب چیمبر بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔

گروپ لیڈر سہیل الطاف نے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تعیناتی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ تاجر برادری کوپی او ایس کی انسٹالیشن کے بعد کاروباری مرکز کے اندر ایف بی آر سٹاف کی تعیناتی پر تشویش ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتی ہے، یہ ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کئی اہم ایونٹس منعقد کیے، تاجروں کے لیے ریلیف اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نومنتخب صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح تاجر و صنعت کار کی بہتری اور ترقی ہے۔ راولپنڈی کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا اور چیمبر ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خطے کی تاجرو صنعت کار برادری کی بہتر ی اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہو گی اور اس مقصد کے حصول کے لیے موثر کردار ادا کیا جائے گا۔ تمام حکومتی اداروں اور انجمن تاجران کے ساتھ قریبی رابطہ بڑھایا جائے گا۔ ایس ایم نسیم نے نئی منتخب ٹیم کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھا لنے پر مبارکبا دپیش کی۔ تقریب سے سینئر نائب صدرحمزہ سروش، نائب صدرفیصل شہزادنے بھی خطاب کیا اور اس امر کا یقین دلایا کہ وہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کریں گے اور کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

تقریب میں چیمبر عہدیداران، سابق صدور میجر امان اللہ، جلیل ملک، نجم ریحان، ڈاکٹر سروش،عبدلرؤف چوہدری، اسد مشہدی،، میاں ہمایوں، راجہ عامر اقبال، زاہد لطیف خان، شاہد سلیم، صبور ملک،ناصر مرزا رخصت ہونے والے صدر ندیم رؤف، ایگزیکٹو ممبران، شہر کی انجمن تاجران کے نمائندوں شیخ حفیظ، شاہد غفور پراچہ، شیخ صدیق،ارشد اعوان،تاج عباسی،چوہدری اقبال، سمال چیمبر کے نومنتخب صدرطارق جدون،دادو چیمبر کے صدر زبیر خان، ندیم شیخ، سمیت چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں