گلگت بلتستان کونسل کا 780.907 ملین روپے کا بغیر خسارے کا بجٹ پیش،

گلگت میں گندم کا بحران پیدا ہوا وزیر اعظم نے خطے کے لوگوں کو گندم 11 روپے فی کلو فراہم کرنے کا اعلان کیا، دیامر بھاشا ڈیم ہو یا گلگت بلتستان کے دیگر منصوبے وزیر اعظم کی گہری دلچسپی ہے ، وفاقی حکومت کے بجٹ میں 48 ارب مختص کیے گئے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی خوہشات کے خلاف نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و انچارج گلگت بلتستان کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 18:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) گلگت بلتستان کونسل کا بجٹ اجلاس برائے مالی سال 2014-15 وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں گورنر گلگت بلتستان اور وائس چیئرمین پیر کرم علی شاہ کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و انچارج گلگت بلتستان کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر نے کونسل کا 780.907 ملین روپے کا بغیر خسارے کا بجٹ پیش کیا ، گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی ، بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ جب گلگت میں گندم کا بحران پیدا ہوا وزیر اعظم نے خطے کے لوگوں کو گندم 11 روپے فی کلو فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ہو یا گلگت بلتستان کے دیگر منصوبے وزیر اعظم پاکستان گہری دلچسپی لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کے بجٹ میں 48 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ چیف الیکشنکمشنرگلگت بلتستان کی تعیناتی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی خوہشات کے خلاف نہیں کر سکتے۔ وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور دیگر ممبران نے وزیر اعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے برہان تا حویلیاں موٹروے کے سنگ بنیاد پر پیشگی مبارکباد دی۔

اجلاس نے متفقہ طور پر وزیر اعظم پاکستان ، جو کہ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، سے مطالبہ کیا کہ وہ 16 دسمبر کو بجٹ اجلاس کی دوسری نشست کی صدارت گلگت بلتستان میں کریں اور گلگت بلتستان اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں۔ گورنر گلگت بلتستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کسی عجوبے سے کم نہیں۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے برہان تا حویلیاں موٹروے کی تعمیر کو گلگت بلتستان کے خطے کیلئے خوشحالی کی جانب پہلے قدم سے تعبیر کیا۔

گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ میں 780.907 ملین روپے کے محصولات کے مقابلے میں اتنی ہی رقم کے اخراجات تجویز کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 447.229 ملین جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 433.678 ملین روپے تجویز کیا گیا ہے۔ 2014-15 کے گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ میں گلگت بلتستان کونسل کے دفتر کی عمارت کیلئے 45 ملین روپے بھی رکھے گئے ہیں۔ مجوزہ بجٹ میں کونسل ملازمین کی تنخواہوں میں 10% ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی تجویز کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ملازمین کی تنخواہوں کو وفاقی حکومت کے ملازمین کے برابر لانے کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا