تیل دار فصلات کی کاشت کو فروغ دیا جائے،محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 26 نومبر 2014 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہم اپنی ملکی ضروریات کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیدا کر رہے ہیں اور باقی 66فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے ۔آبادی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے خوردنی تیل کی درآمد میں ہر سال بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ تیل دار فصلات کی کاشت کو فروغ دیا جائے تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم ہو۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے ۔ تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اس کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے ۔ بارانی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار زیادہ تر بارشوں کے پھیلاؤ پر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کی فصل سال میں دو مرتبہ کاشت کی جا سکتی ہے ۔

ایک موسم بہار میں اور دوسری موسم خزاں میں ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سورج مکھی کی بہاریہ فصل کی کاشت بہاولپور ، رحیم یار خان، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر کے اضلاع میں یکم جنوری تا 31جنوری تک کریں ۔مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، لودھراں ، راجن پوراور بھکر کے اضلاع میں 10جنوری تا10فروری کریں ۔ میانوالی ، سرگودھا ، خوشاب ، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنوری تا 15فروری تک کریں ۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، لاہور ،منڈی بہاؤالدین ، قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب اور نارووال کے اضلاع میں یکم فروری تا آخر فروری تک کریں ۔اٹک ، راولپنڈی ، گجرات اور چکوال کے اضلاع میں یکم فروری تا آخر فروری تک کریں

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..