اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کے ایس بی بینک کے سیونگ اکاونٹ ہولڈرز کے لیے تین لاکھ روپے تک کی ادائیگی سے چھوٹے کھاتیداروں کو تو فائدہوگالیکن کرنٹ اکاو نٹ کے کھاتیدار شدید مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری

جمعرات 27 نومبر 2014 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کے ایس بی بینک کے سیونگ اکاونٹ ہولڈرز کے لیے تین لاکھ روپے تک کی ادائیگی سے چھوٹے کھاتیداروں کو تو فائدہوگالیکن کرنٹ اکاو نٹ کے کھاتیدار شدید مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں اور رقم کی ادائیگیوں کامعاملہ گھمبیر صورتحال اختیارکرجائیگا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان موجودہ تناظر میں کرنٹ اکاونٹ کے کھاتیداروں کومالی مدد فراہم کرنے کے لیے کرنٹ اکاونٹ کے کھاتیداروں کے اکاونٹ میں موجود رقم سے پچاس فیصد رقم کی ادائیگی کی راہ ہموارکرے ۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے صدر راشد احمد صدیقی اور کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کے ایس بی بینک کے کرنٹ اکاونٹ کے کھاتیداروں میں شدید بے چینی کی فضاء پھیل چکی ہے اور رقم کی ادائیگیوں کامعاملہ کھٹائی میں پڑجانے کے باعث تجارتی وکاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایس بی بینک کے کرنٹ اکاونٹ کے کھاتیداروں کو درپیش مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے انکے اکاونٹ سے پچاس فیصد رقم مہیا کرنے کے اقدامات کرے تاکہ کرنٹ اکاونٹ کے کھاتیداراپنی پیداواری اورکاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے مدد مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایس بی بینک کے کھاتیداروں کی مشکلات کاازالہ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کوبروئے کار لائے اور رقم کی ادائیگیوں کامسئلہ حل کرائے کیونکہ موجودہ حالات میں مالی مشکلات برداشت کرنا بے حد مشکل ہوتا جارہا ہے جس سے تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کوجاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان