ای پیپر سے بنی سونی کمپنی کی تجرباتی گھڑی تیار کرلی گئی

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:07

ای پیپر سے بنی سونی کمپنی کی تجرباتی گھڑی تیار کرلی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)سونی کمپنی نے ای پیپر سے بنی ایک گھڑی تیار کی ہے اور کمپنی کا مقصد فیشن مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی اشیا کے ساتھ تجربہ کرنا ہے۔سونی نے اس گھڑی کو فیس (Fes) واچ کا نام دیا ہے۔سونی کمپنی کے مطابق اس گھڑی کی بیٹری کم از کم 60 دن تک چلے گی۔گھڑیوں اور اس قسم کی فیگر مصنوعات کے ماہر سٹیورٹ مائلز نے اس گھڑی کو ’عمدہ‘ قرار دیا ہے۔

’میری پیشین گوئی ہے کہ اگلے سال سے فیشن ٹیکنالوجی میں جدت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بڑا فون ہونا ایک الگ بات ہے لیکن اگر ہم نے اشیا پہنی ہوں تو وہ اچھی لگنی چاہییں۔اس گھڑی کاڈائل اور سٹریپ ای پیپر سے بنا ہوا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقابلہ اس ٹیکنالوجی سے کیا جا سکتا ہے جو ای کتابیں پڑھنیں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جیسے ایمازون کی کنڈل۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہوا کہ گھڑی کا ڈائل اور سٹریپ دونوں مختلف سٹائلز میں لیے جا سکتے ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ سونی کمپنی نے اس گھڑی کی تیاری کو دانستہ طور پر خفیہ رکھا اور فیشن انٹرٹینمنٹ کو اس پر کام کرنے دیا۔فیشن انٹرٹینمنٹ نے اس گھڑی کی تیاری کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے مختلف تقریبات بھی کیں جس سے اس گھڑی میں لوگوں کی دلچسپی کو جانچنا تھا۔

گھڑی کی تیاری میں شریک ایک شخص نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا ’ہم نے جان بوجھ کر ان تقریبات میں سونی کانام ظاہر نہیں کیا کیونکہ ہم اس گھڑی کی اسل وقعت جاننا چاہتے تھے۔‘سونی کی ترجمان نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ فیشن انٹرٹینمنٹ اس گھڑی پر کام کر رہا تھا۔فیشن انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ای پیپر کے حوالے سے کیے گئے دیگر تجربات میں جوتے، بو ٹائی اور عینکیں شامل ہیں۔سونی نے اس گھڑی کو لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی