ایف پی سی سی آئی اور کرغزستان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

بدھ 26 اکتوبر 2022 22:16

ایف پی سی سی آئی اور کرغزستان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2022ء) پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے کہا ہے کہ کرغزستان اور پاکستان کے مابین تجارت کا حجم بہت کم ہے،دونوں ممالک متعدد مصنوعات تیار کر رہے ہیں، جو ایک دوسرے کی مارکیٹ میں بہت قیمتی ہو سکتی ہیں،کرغزستان پاکستان کی برآمدات کیلئے رابطے کے مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے جو سڑک کے ذریعے وسطی ایشیائی اور یورپی منڈیوں تک پہنچ سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ ، نائب صدر و چیئرمین کیپٹل آفس امین اللہ بیگ، نائب صدر عمر مسعود الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کاروباری فارموں کے انعقاد اور دیگر امور پر خصوصی توجہ دی۔ اولان بیک توتوئیف نےکہا کہ ہمیں اپنی جغرافیائی مناسبت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرغز جمہوریہ میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے کافی امکانات ہیں ۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن بھی ان کی جیو اکنامک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو کہ مختلف خطوں اور دنیا کی ممکنہ منڈیوں کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا علاقائی اور عالمی تجارتی رابطوں میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان کا جغرافیائی محل وقوع پاکستان کے ساتھ تجارت کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ روس، کرغزستان، قازقستان، بیلاروس اور آرمینیا پر مشتمل 182 ملین افراد پر مشتمل یوریشین اکنامک مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کے داخلے کا مختصر ترین مقام ہے۔امین اللہ بیگ اور عمر مسعود الرحمن نائب صدور ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اپنے اضافی تازہ پھل اور سبزیاں برآمد کر سکتا ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب کرغزستان میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی شدید قلت ہوتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

10 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیئے گئے

10 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیئے گئے

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، میاں محمد ادریس

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، میاں محمد ادریس

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں 5روزہ ..

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں 5روزہ ..

وفاقی وزیر خزانہ   سینیٹر محمد اورنگزیب سے    اتصالات  پاکستان کے چیئرمین  عبدالرحمن الرحیم   النوریانی ..

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اتصالات پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کیں

نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کیں

نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے بہترین شہری بنایا جا سکتا ہے، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر

نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے بہترین شہری بنایا جا سکتا ہے، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو اضافہ

ٹیکس نظام میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ‘ کاشف انور

ٹیکس نظام میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ‘ کاشف انور

سیالکوٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب کا چیمبر آف کامرس میں سب پوسٹ آفس کا افتتاح

سیالکوٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب کا چیمبر آف کامرس میں سب پوسٹ آفس کا افتتاح