دفاعی مصنوعات ایک سال میں دگنی ہوگئی ہیں، خوشحال اور پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں، رانا تنویر حسین،

پاکستانی کمپنیاں اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل دفاعی سامان اور مصنوعات تیار کررہی ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیدوار کی نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 20:24

دفاعی مصنوعات ایک سال میں دگنی ہوگئی ہیں، خوشحال اور پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں، رانا تنویر حسین،

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی مصنوعات ایک سال میں دوگنا ہوگئی ہیں۔ ہم ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں۔ ہم افغانستان سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نمائش کے دورے کے موقع پر چین، قطر، ترکی، کوریا، نائیجیریا، افغانستان، زیک ریپلک، قازقستان، سوڈان وغیرہ کے وفود نے رانا تنویر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز 2014ء میں دنیا بھر سے آنے والی بڑی تعداد میں کمپنیوں کی شرکت کو بھی سراہا۔ انہوں نے دفاعی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل دفاعی سامان اور مصنوعات تیار کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پاکستانی اور دیگر کمپنیوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ روس کی آئیڈیاز میں شرکت ایک بڑی پیش رفت ہے۔ روس کے تعاون سے دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فوائد کیلیے پرُ امید ہیں۔ آئیڈیاز نمائش 2014 ء کی دنیا بھر میں بڑی اچھی پزیرائی اور مقبولیت ہوئی ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں متواتر اضافہ ہوا ہے۔ پچاس بھر سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت بڑی کامیابی ہے۔ آئیڈیازکی نمائش سے پاکستان کی برآمدات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ دریں اثناء، افغان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم پڑوسی ہیں اور وفد کی نمائش میں شرکت یقیناً ان کے لیے باعث مسرت ہوگی۔

ہم ایک خوشحال اور پُرامن افغانستان کے خواہاں ہیں۔ ہماری بہت ساری اقدار مشترکہ ہیں۔ افغانستان کے نئے صدر پاکستان سے دوستانہ مراسم کے خواہش مند ہیں پاکستان اس سوچ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایئرفورس کمانڈر میجر جنرل وہاب، بریگیڈیئر محمد برکی اس وفد کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مدد اور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ افغانستان اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور امن کا حامی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز میں شرکت کرنے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ، کور کمانڈر، کراچی، نوید مختار نے بھی آئیڈیاز 2014ء کا دورہ کیا اور اس موقع پر مختلف اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ہتھیاروں اور دیگر مصنوعات کو دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز کے انعقاد اور انتظام کو سراہا۔ آئیڈیاز 2014ء میں 256 غیر ملکی کمپنیاں اور 77 پاکستانی کمپنیاں اپنے دفاعی سازو سامان کی نمائش کررہی ہیں۔بدر ایکسپو سلوشنز اس ایونٹ کا آفیشل ایونٹ آرگنائزر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..