چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کاحصول ناگزیر ہے‘علامہ راغب نعیمی،

قدیم علوم کیساتھ جدید علوم کو فروغ دے کر مدارس کو دنیا کی توجہ کامرکز بنایاجاسکتا ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام 2سالہ انگلش ایکسس سکالرشپ کورس کے اختتام پرتقریب تقسیم اسناد و انعامات گزشتہ روز ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدانسٹیٹیوٹ آف پیس ،ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،مہمان خصوصی محمد اقبال کواڈینیٹرسپوکن انگلش پروگرام ،وزیر انڈسٹری و تجارت چودھری محمدشفیق ، مسٹرگلریز قادر،پیر فاروق امیر نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی،مسزاسمہ ،مسزثناء ،میڈم فرحین ،سمیت طلباء نے شرکت کی۔

طلباء نے مختلف خاکوں کے ذریعے انگلش زبان میں مہارت کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ عالمی چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کاحصول ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

قدیم علوم کیساتھ جدید علوم کو فروغ دے کر مدارس کو دنیا کی توجہ کامرکز بنایاجاسکتا ہے۔مدارس کے ذریعے ہی معاشرے میں امن و محبت کاپیغام عام کیاجاسکتاہے۔

دانشور اور مذہبی سکالر زاسلام کے حقیقی تعلیمات کوفروغ دینے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔انسانیت کی بقاء کیلئے بین المذاہب آہنگی کافروغ وقت اہم ترین ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انڈسٹری و تجارت چودھری محمد شفیق نے کہا کہ نوجوان نسل ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہے۔وطن عزیزکوبحرانوں سے نکالنے کیلئے دنیاوی او ر دینی علوم کے حامل افراد کو آگے لانا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمداقبال نے کہا جدید زرائع ابلاغ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ دنیا عالمی زبانوں سے بھی آشنائی ضروری ہے ۔گزشتہ کئی سال سے پاکستان میں 2سالہ انگلش ایکسس سکالرشپ کورس کاانعقاد کیاجارہا ہے۔جس میں ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،ملتان،لاہورسمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔اب تک 4000 ہزار سے زائد طلباء وطالبات مستفید ہوچکے ہیں۔تقریب کے اختتام جامعہ نعیمیہ کے طرف سے علامہ راغب حسین نے مہمان گرامی کوشیلڈپیش کیں اورطلباء میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز