حالیہ سیاسی بحران ، مختلف سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی جلدا زجلد ہدایت جاری

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:16

حالیہ سیاسی بحران ، مختلف سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی جلدا زجلد ہدایت جاری

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) حالیہ سیاسی بحران کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر مختلف سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی جلدا زجلد ہدایت جاری کردی گئی‘ پڑھے لکھے نوجوانوں کو مختلف اور سکولوں کالجوں اور سرکاری اداروں میں ملازمتیں دینے کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی بھرتی کے سلسلے میں سفارشات کو ترجیح دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد فوری ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ جن اضلاع میں فوری طور پر ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان بہاولپور‘ ڈیرہ غازی خان‘ سرگودھا‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ ساہیوال‘ شیخوپورہ‘ سیالکوٹ منڈی بہاؤالدین‘ حافظ آباد‘ بھکر‘ میانوالی‘ جھنگ‘ لیہ‘ اوکاڑہ‘ چکوال‘ گجرات و دیگر اضلاع شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ضلع میں 2049 ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ فیصل آباد میں جن آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ان میں ای ایس ای سائنس میتھ 950‘ ای ایس ای آرٹس 250‘ ایس ای ایس ای انگلش 40‘ ایس ای ایس ای اردو 48‘ ایس ای ایس ای میتھ 163 میں بھرتی کی جائے گی۔ این ٹی ایس کی طرف سے دسمبر کے آخری ہفتے میں ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد رزلٹ آنے پر 26 جنوری 2015ء سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی۔

اس طرح بھرتیوں کا یہ عمل فروری تک پنجاب بھر میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت پہلی بار یہ کوشش کررہی ہے کہ پنجاب بھر میں محکمہ تعلیم کے زیراہتمام چلنے والے تمام اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرلیا جائے تاکہ پڑھے لکھے نوجوان زیادہ سے زیادہ ملازمتیں حاصل کرسکیں۔ صوبائی سیکرٹری تعلیم سکولز عبدالجبار شاہین نے پنجاب بھر کے تمام ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کو حکومتی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں کا یہ سلسلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے اور اس میں معذور افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں‘ انہیں بھی کوٹے کے مطابق ملازمتیں دی جائیں

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے