تحر یک انصاف کی پیر کے روز اہم شاہراہوں کو بند کر نے کے اعلان پر گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجر تنظیمیں ناخوش

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:10

تحر یک انصاف کی پیر کے روز اہم شاہراہوں کو بند کر نے کے اعلان پر گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجر تنظیمیں ناخوش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)صوبائی درالحکومت میں تحر یک انصاف کی پیر کے روز اہم شاہراہوں کو بند کر نے کے اعلان پر گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجر تنظیمیں ناخوش 1 دن کاروبار بند رکھنے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن و دیگر تنظیمیں ا توار 2 بجے ٹرک اسٹینڈ راوی روڈ سے لیکر پریس کلب تک تحریک انصاف کی شہر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ،راوی روڈ ،بابو صابو انٹر چینج اہم سڑکوں کو بند کر نے کے اعلان کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کر ئینگے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے گڈز ٹرانسپورٹ کے تحفظ کیلئے مد د مانگ لی ترسیل کے عمل کو روکنے والے عناصر کے خلاف دہشت گر دی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر نے کیلئے تحریر ی طور پر آگاہ کر دیا گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے شہر بند کر انے کے اقدام کو مسترد کر تے ہوئے روزگار دشمن تحریک قرار دیا جبکہ مال روڈ ،ہال روڈ ،اچھر ہ ،راوی روڈ ،گلبر گ ،ایم ایم عالم روڈ ،لبرٹی مارکیٹ ،جوہر ٹاون ،ٹاون شپ سمیت دیگر علاقوں میں انجمن تاجران سمیت دیگر تاجروں نے تحر یک انصاف کی شہروں کو بند کر نے کی سیاست کو مسترد کر تے ہوئے معیشت دشمن تحر یک قراردیتے ہوئے مارکیٹوں میں تحر یک مسترد کے بینرز لگوا دئیے روزانہ کی بنیاد پرمزدوری کر نے والے طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ نے لگے بچوں کے فاقے تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی جانب سے شہرلاہور کی داخلی اور خارجی راستوں کی بندش پر گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے سخت ردعمل دیا ہے آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز 2 بجے راوی روڈ ٹرک اسٹینڈ سے لیکر لاہور پر یس کلب تک تحر یک انصاف کی جانب سے دھر نوں کی سیاست اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کر نے کے اعلان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالینگے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے تحر یر ی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب ،اورآئی جی پنجاب کو آگاہ کر تے ہوئے احتجاج کے روز گڈ زٹرانسپورٹ کو نقصان سے بچانے کیلئے پولیس سے مد د مانک لی اور داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر نے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے والوں پر دہشت گر دی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر اتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش نہ کر نے کی سفارش کر دی گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں لالہ یاسر نصیر ،چوہدری ارشد خلیل ،عامر خان ،حاجی عبدالمتین شیخ ،ملک ندیم ،علی اکبر خان ،سمیت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی دھر نوں کی سیاست سے غر یب خاندان متاثر ہو رہے ہیں جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ جاتے ہیں تحر یک انصا ف ایون میں جاکر مسائل حل کر وائیں اس طرح کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ غریب گھرانوں میں بچوں کو فاقے کر نے پڑ ئینگے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے دھر نوں کے باعث اربوں روپے کا نقصان اور عالمی سر مایہ کاری متاثر ہو نے کے ساتھ دنیا میں بُرا تاثر جا رہا ہے جو کہ اچھا اقدام نہیں ہے ملک دشمن پالیسوں کو ختم اور پسند نا پسند کو ترک کر نے کی ضرورت ہے دوسر ی جانب شہر لاہور میں تاجر تنظیموں سمیت چھوٹے تاجروں نے غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو دھر نوں کی سیاست کے باعث نقصان ہوا ہے شہر کی بڑی مارکیٹوں میں دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر نے کے بینرز آویزہ ہو گئے ہیں جبکہ پولیس تاجروں کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی