فیصل آباد، دو ارب گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیر،سیوریج اورسپورٹس کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ،

ب تک مجموعی فنڈز کا 73فیصد حصہ ان سکیموں پر خرچ ہوچکا ہے،ڈی سی او فیصل آباد

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) حکومت پنجاب کے لارج سٹی پیکج کے تحت دو ارب گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیر،سیوریج اورسپورٹس کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے اور اب تک مجموعی فنڈز کا 73فیصد حصہ ان سکیموں پر خرچ ہوچکا ہے۔یہ بات ڈی سی اونورالامین مینگل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں متعلقہ سکیموں پر کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کی موجودگی میں لارج سٹی پیکج پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایم پی اے رانا شعیب ادریس اورمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے ان ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹھکیداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے مضبوط مالی ساکھ کے حامل ٹھیکیداروں کو دئیے جائیں تاکہ فنڈز کی فراہمی میں کچھ تاخیر کی صورت میں زیرتعمیر کام میں تعطل نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردی اورممکنہ بارشوں کے پیش نظر کھدائی کا کام جلد مکمل کریں اور کسی جگہ بے جا تعمیراتی میٹریل پڑا نہیں رہنا چاہیے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ لارج سٹی پیکج کے تحت بھائی والا پھاٹک سے ڈرائی پورٹ تک سڑک کی دورویہ تعمیر کاکام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نشاط آباد سے بھائی والا پھاٹک تک بقیہ کام جنوری کے آخرتک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد روڈ مارکنگ اورکیٹ آئزبھی لگا دی جائیں گی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کھرڑیانوالہ میں 6کروڑ40لاکھ روپے سے سیوریج کا منصوبہ اورسمندری شہر میں 7کروڑ 31لاکھ روپے واٹر سپلائی اورسیوریج سسٹم کی استعداد بڑھانے پر خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ 25کروڑ روپے سے سیوریج چینل ون او فور کی ری ماڈلنگ کی جارہی ہے ۔اسی طرح 10کروڑ روپے سے چک نمبر153ر ب ساہیانوالہ،چک جھمرہ اورتحصیل سمندری میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ قائم کئے جارہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا