عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا،عبدالراشد خان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر سے قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے فی الفور خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا ئیں اور تجاوزات و تعمیرات کے خاتمے کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کو یقینی بنا کر اس حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات اور بلدیاتی مسائل سے پاک شہر قائد کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی مسائل اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ اپنی محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا کر علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں انہوں نے مختلف علاقوں میں شاہراہوں و فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قائم ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین باہمی ٹیم ورک کے ساتھ علاقائی مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں فٹ پاتھوں پر تجاوزات ،وال چاکنگ اور بلدیہ کورنگی کی اجازت کے بغیر بینرز اور دیگر اشتہاری میٹریل آویزاں کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی میں درپیش عوامی مسائل کو صفر اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا