چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چکوال کے وفد کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

عوامی سہولت کیلئے انتظامیہ اور تاجر برادی کو مل جل کر کام کر نا ہے،ملک جس نازک معاشی صرتحال سے گزر رہا ایسے میں ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کر نے کہ ضرورت ہے،لیاقت علی چٹھہ

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے وفد نے ملاقات کی اور بز نس کمیونٹی کو در پیش مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ پریزیڈنٹ چیمبر وقار ظفر بختاوری کی سربراہی میں آنے والے اس وفد میں گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر اوربزنس کمیونٹی و تاجر برادری کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے انتظامیہ اور تاجر برادی کو مل جل کر کام کر نا ہے،ملک جس نازک معاشی صرتحال سے گزر رہا ہے ،ایسے میں ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کر نے کہ ضرورت ہے۔انہوں نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے معاشی سر گرمی پیدا کرنے کے اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے اور جس قدر ممکن ہو انہیں سہولت فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

پریزیڈنٹ چیمبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش ہر قسم کے مسائل میں چیمبر نے انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ غیر مشروط تعاون کیا ہے۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی نے کمشنر راولپنڈی کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈی پی ڈی سی کی میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل زیر التواء ہیں،تقریبا ڈھائی سال سے کچھ نقشہ جات پاس نہیں ہو سکے۔

جس کے جواب میں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو پہلے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کوئی بھی نقشہ غیر ضروری طور پر نہ روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کی تواسط سے انہیں پھر سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ ان کے پاس آنے والے نقشوں پر فوری پروسس شروع کیا جائے۔ ایسے نقشے جن پر کوئی اعتراض نہیں انہیں منظور اور اعتراض والے نقشوں کے بارے میں متعلقہ پارٹی کو آگاہ کیا جائے تاکہ ان پر لگے اعتراضات کو دور کرکے پیش رفت ہو سکے۔

چیمبرنمائندگان نے بتایا کہ چکوال شہر میں پارکنگ کا بہت مسئلہ ہے جس کے لئے انہوں نے ضلع کونسل کے پاس خالی جگہ کی نشاندہی کی۔ اس پر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ تاجروں کی طرف سے نشاندہی کی گئی جگہ کے حوالے سے ایک فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔ چیمبر نمائندگان کی طرف سے نیلا دولہ میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار