میوزیم خیبر پختونخوا نے سال 2014-15کیلئے منظور شدہ منصوبوں کے اخراجات کی رپورٹ پیش کر دی،

صوبے میں مختلف منصوبوں کیلئے کل8.282 818ملین روپے کی منظوریاں دی گئیں، 31دسمبر 2014 تک 381.603ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں

جمعرات 8 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء)محکمہ کھیل ،امور نوجوانان، سیاحت ، آثار قدیمہ اور میوزیم خیبر پختونخوا نے سال 2014-15کیلئے اپنے منظور شدہ منصوبوں کے اخراجات کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ پورے صوبے میں مختلف منصوبوں کیلئے کل8.282 818ملین روپے کی منظوریاں دی گئی ہیں جبکہ 31دسمبر 2014 تک 381.603ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں نکلسن ہاؤس کی دیکھ بھال اور کنزرویشن پر کل منظور شدہ لاگت 14.550ملین روپے میں سے 0.672ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح گور گٹھڑی پشاور میں فائر بریگیڈ کی عمارت کی بحالی و دیکھ بھال پر کل لاگت 15.000 ملین روپے میں سے 0.892 ملین روپے خرچ کئے گئے ڈائریکٹوریت آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز پشاور کی ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کیلئے 12.580ملین روپے منظور کئے گئے ہیں جن میں سے اس سکیم پر 3.319 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ گورگٹھڑی پشاور کے مشرقی و مغربی داخلی گیٹ ویز کو محفوظ اورفعال بنانے کیلئے 10.00میلین روپے منظور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پشاور اور سوات کے عجائب گھروں کی ترقی ، بہتری اور فروغ کیلئے منظور شدہ52.330ملین روپے میں سے مذکورہ سکیم پر 4.891 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ تاریخی ورثے کے حامل مقامات کے تحفظ و بحالی اور اہم آثار قدیمہ کے مقامات کو محفوظ بنانے و بحالی کیلئے سہولیات و انفراسٹرکچر کی فراہمی اور سائن بورڈز اور سنگ میل نصب کرنے کیلئے 58.200ملین روپے منظور کئے گئے تھے جس میں سے اس سکیم پر 2.337ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اسی طرح صوبے میں آثار قدیمہ سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 10.00ملین روپے منظور کئے گئے جس میں سے اس سکیم پر 2.294 میلین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں واقع عالمی ورثہ قرار دیئے گئے تاریخی مقامات کے تحفظ اور ترقی کیلئے 57.000ملین روپے منظور کئے گئے جن میں سے اس سکیم پر 3.863ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،خیبر پختونخوا کو منتقل ہونے والے آثار قدیمہ کے 91 مقامات کی حفاظت اور بہتری کے لئے منظور شدہ0 93.00ملین روپے میں سے اس سکیم پر 1.426ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔

ڈیرا اسماعیل خان ، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژنز میں عجائب گھروں کے قیام کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی اور ماسٹر پلاننگ کے لئے منظور شدہ3.000ملین روپے میں سے مذکورہ سکیم پر 0.183ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں، الیون کور ہیڈکوارٹر پشاور کینٹ میں علی مردان خان ولا کے تحفظ اور ترقی کے لئے0 10.00ملین روپے منظور کئے گئے جبکہ آرکیالوجی کمیونٹی ۔ٹورازم فیلڈ سکول پراجیکٹ فیز۔

IIکے لئے0.001میلین روپے منظور کئے گئے اسی طرح حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی بحالی کے لئے 127.950ملین روپے منظور کئے گئے تھے جن میں سے اس سکیم پر0 10.00ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں پشاور میں آبی کھیلوں اور تفریح کی سہولیات کے قیام پر 50.00ملین روپے لاگت آئے گی ۔ قیوم سپورٹس سٹیڈیم پشاور میں پرانے پویلین کی تعمیر نو کے لئے 164.306ملین روپے منظور کئے گئے تھے جس میں سے مذکورہ سکیم پر0 10.00ملین روپے خرچ کیلئے جا چکے ہیں ۔

جبکہ قیوم اسٹیڈیم پشاور میں موجودہ مردانہ و زنانہ ہاسٹل کی توسیع و بحالی پر0 10.00ملین روپے لاگت آئے گی۔خان عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کیلئے منظور کردہ 408.47ملین روپے میں سے 77.604 ملین روپے خرچ کئے گئے جبکہ ضلع صوابی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 200.000ملین روپے ایبٹ آباد میں عالمی معیار کے کثیر المقاصد ، جمنا زیم کے قیام کے لئے150.000 ملین روپے ہری پور میں کر ٹس سٹیڈیم فیز IIکی درجہ بلندی کیلئے 20.000ملین روپے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ فیز۔

III کیلئے 40.000ملین روپے اور چترال میں پولو گراؤنڈ کیلئے اراضی کا حصول اور قیام اور ٹانک میں سول ورک کیلئے 50.000 ملین روپے منظور کئے گئے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر کھیلوں کے میدانوں کے قیام کیلئے منظور کئے گئے 4.725ملین روپے میں سے 226.667 ملین روپے خرچ کئے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سپورٹس اکیڈیمیز کے قیام کیلئے 150.000 ملین روپے پشاور میں نامکمل باکسنگ جمنازیم اور ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کیلئے 200.000ملین روپے رستم ضلع مردان میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 200.000 ملینروپے،خیبر پختونخوا میں تمام کھیلوں کیلئے ٹیلنٹ کی تلاش کے پروگرام کیلئے20.000ملین روپے ، کھیلوں کے سامان وغیرہ کی خریداری کیلئے 25.000ملین روپے اور خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کیلئے 300.000ملین روپے مختص کئے گئے گورگٹھڑی میں فن کار بستی /ثقافتی ، سیاحتی مرکز کے قیام کیلئے 82.900 ملین روپے منظور جبکہ 7.550 ملین روپے خرچ کئے گئے کنڈ لکڑی کے پیدل پل کیلئے 12.000 ملین روپے، خان پور میں واٹر سپورٹس کی سہولیات کیلئے 10.000ملین روپے منظور کئے گئے جن میں سے 3.670ملین روپے خرچ کئے گئے سپورٹس کلچر، آرکیالوجی، میوزیمز ، سیاحت اور امور نوجوانان کے انجنئیرنگ ونگ کے قیام کیلئے 23.124ملین منظور جبکہ 3.250ملین روپے خرچ کئے گئے ۔

ٹورسٹ سروسز ونگ خیبرپختونخوا کی استعداد کار میں اضافے کیلئے18.671ملین روپے منظور جبکہ 0.475ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے TCKPکو فراہم کردہ جائد اد کی بحالی اور ترقی دینے کیلئے 60.000روپے منظور جبکہ 6.100ملین روپے خرچ کئے گئے۔چترال ،گلیات ، ناراں،کاغان اور کوہستان میں سیاحتی سہولیات کی ترقی کیلئے نجی سرکاری شراکت کیلئے 74.200ملین روپے منظور جبکہ 14.010روپے خرچ کئے گئے، بروغال شندور،کیلاش فوڈ فسٹیول اور خان پور فیسٹیول سمیت روایتی اور سیاحتی فیسٹیولز کے انعقاد کیلئے 30.000 ملین روپے منظور جبکہ 2.400 ملین روپے خرچ کئے گئے اس کے علاوہ سیاحتی پالیسی ۔

نئے اقدامات کیلئے 300.000ملین روپے منظور ، مالم جبہ ضلع سوات میں مناسب مقامات پر تفریح گاہوں کے قیام کیلئے 50.000 ملین روپے ، سم الٰہی منگ مانسہرہ کو بحیثیت سیاحتی مقام ترقی دینے کیلئے فیز بیلٹی سٹڈی کیلئے 1.000ملین روپے ، ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر ز کے نیٹ ورک کے قیام کیلئے 50.000 ملین روپے روایتی ، مقامی، قومی اور عالمی پروگراموں کے انعقاد کیلئے 50.000ملین روپے، سیاحتی منصوبوں کیلئے دو طرفہ فنڈنگ کیلئے 15.000ملین روپے اور صوبے میں نوجوانوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بلاک مختص کرنے کیلئے 100.000 ملین روپے کی منظوریاں دی گئی ہیں۔ان امور کا اعلان محکمہ کھیل ، سیاحت و آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کی جانب سے جاری کردہ ایک ای میل میں کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب