کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، حیدرآباد

پیر 19 جنوری 2015 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سب کمیٹی حیسکو / واپڈا کے چیئر مین عبد الستار خان نے حیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، چیمبر کی طرف سے متعدد بار چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو سمیت و دیگر اعلیٰ حکام کی توجہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور تاجروں کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا بے حسی کا عالم یہ ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مسائل سے چشم پو شی کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں عبدالستار خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت حیسکو انڈسٹریل ایسٹیٹ اور چھو ٹی صنعتوں کو پاور سپلائی کی پابند ہے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر مملکت پانی و بجلی صنعتکاروں، تاجروں کو یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ بجلی کے بحران سے صنعتوں کو محفوظ رکھا جائے گا اور معمول کے مطابق پاور سپلائی کی جاتی رہے گی ، لیکن حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ، حیدرآباد سائٹ اور گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کا پیداواری نظام تباہ ہو چکا ہے ، محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں ، حیدرآباد چیمبر وزیر مملکت پانی وبجلی سے اپیل کرتا ہے کہ فی الفو ر مذکو رہ بالا صنعتی علا قوں میں لو ڈ شیڈنگ ختم کی جائے، انہوں نے کہا کہ حیسکو کی طرف سے گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن اور پھلیلی فیڈر میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کے لئے 8گھنٹے پاور سپلائی منقطع کرنے سے گھریلو صنعتوں میں پیداواری متاثر ہو رہی ہے ، ہمار ی تجویز ہے کہ ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب تعطیلات کے دوران کی جائے ، اس کے علا وہ بعض علا قوں میں لائنوں کی مرمت کے لئے بھی گھنٹوں پاور سپلائی منقطع کی جا تی ہے جس کی وجہ سے معمول زندگی مفلوج ہو کر رہ جا تی ہے۔

(جاری ہے)

عبد الستار خان نے بتایا کہ چیئر مین واپڈا نے صنعتکا روں کے مسائل حل کرنے کے لئے سرکل لیول پر چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دی تھیں تاکہ مقامی مسائل فو ری طو رپر حل کر لیا جائے تا حال چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں کام نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے تاجربرادری کے مسائل میں بے پنا ہ اضا فہ ہوا ہے ، ہم حیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں فعال کی جائیں اور صنعتکا روں کی مشاورت سے لو ڈ مینجمنٹ شیڈول ترتیب دیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی