ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے نثار میمن کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله سے ملاقات

پیر 19 جنوری 2015 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے نثار میمن نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله سے ملاقات کی اور تاجروں کے مسائل پربات چیت کی، گوہرالله نے ڈی ایس ریلوے کو بتایا کہ حیدرآباد میں 10سے زائد مو ٹر سائیکل اسمبلنگ کمپنیاں کام کررہی ہیں اور یہاں سے ملک بھر میں مو ٹر سائیکلیں ،سبزیاں اور پھول بھی ملک کے دیگر شہروں میں سپلائی کئے جا تے ہیں اور تاجر پرائیویٹ ٹرانسپو رٹ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان ریلوے تاجروں و صنعتکاروں کو ریلوے کارگو سروس مہیا کر ے اور سہو لت دے تو پاکستان ریلوے کے ریوینیو میں اضافہ ممکن ہے اور حیدرآبادسے مسافر ٹرینوں کے کوٹے میں اضافہ اور حیدرآباد تا کر اچی اسپیشل ٹرین چلانے کی ضرورت پر زور دیا ، گوہرالله نے بتایا کہ حیدرآباد کی آباد ی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسی لحاظ سے یہاں پر مواصلاتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حیدرآباد تا کر اچی روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں ، کر اچی اور حیدرآباد کے درمیان ٹرین چلانے سے پاکستان ریلوے کو فائدہ پہنچے گا، انہوں نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی انتظارگاہ کے انتظامات بہتر بنانے پر زو ر دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی حالت بہتر بنانے میں پاکستان ریلوے سے ہر ممکن تعاون کرے گی، ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ریلوے میں خسارے کو کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، نئی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ، اس وقت گاڑیاں شیڈول سے ایک گھنٹہ دیر سے چل رہی ہیں جس پر قابو پانے کی پو ری کوشش کر رہے ہیں ، مسافروں کو اچھی سروس فراہم کرنا ہما ری ترجیحات میں شامل ہے اور کو شش ہے کہ ملک کے تمام شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر گاڑیاں وقت پر پہنچے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس موقع پر ضیا ء الدین اور ریلویز کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی