حکومت نے عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا ، بجلی صارفین پر30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج لگانے کی خاموشی سے منظوری ، تقسیم کارکمپنیوں کا 372 ارب روپے کا قرض سود سمیت عوام سے وصول کیا جائے گا

اتوار 1 فروری 2015 22:07

حکومت نے عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا ، بجلی صارفین پر30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج لگانے کی خاموشی سے منظوری ، تقسیم کارکمپنیوں کا 372 ارب روپے کا قرض سود سمیت عوام سے وصول کیا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) وفاقی حکومت نے عوام پرایک اوربجلی بم گرادیاہے، پیٹرول بحران اورلوڈ شیڈنگ کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بجلی صارفین پر30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج لگانے کی خاموشی سے منظوری دیدی گئی ہے ،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا 372 ارب روپے کا قرض سود سمیت عوام سے وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین پرایک اوربجلی بم گرادیا ہیاور خاموشی سے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، واپڈا کی نااہلی اور ملازمین کی ناقص کاکردگی کی سزا عوام کو دینے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا قرض صارفین کی جیبوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی صارفین پر 30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا قرضہ 372 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،سرکلرڈیبٹ کی ادائیگی کے لیے 295 ارب 17 کروڑ روپے قرض لیا گیا، اس قرض پر37 ارب روپے کا سود چڑھ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نیپاکستان سٹیٹ آئل( پی ایس او )کو 40 ارب روپے کا قرض لینے کیلئے بنک گارنٹی کی منظوری دی ہیجس کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ قرض سود سمیت عوام سے وصول کیا جائے اور نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )کوہدایت کی گئی ہے کہ بجلی صارفین سے 30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج وصول کیا جائے۔

دستاویزکے مطابق نیپرا پہلے بھی صارفین سے 42 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج وصول کررہا ہے جو اب 72 پیسے یونٹ تک پہنچ جائے گا،گذشتہ ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ بجلی کے بلوں کی ریکوری بہتر نہیں کی گئی اور اربوں روپے کے ڈیفالٹرز پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی