ریسکیو 1122کا کارکردگی بہتر بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پربارہ، بارہ رضا کاروں پر مشتمل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

جمعہ 6 فروری 2015 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء)ریسکیو 1122نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پربارہ ، بارہ رضا کاروں پر مشتمل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں مقامی نوجوانوں کو شامل کیا جائیگا اور انہیں ٹریننگ دینے کے بعد شناختی وردی اور ٹوپیاں بھی مہیا کی جائینگی۔

(جاری ہے)

یہ بات ریسکیو 1122چاندنی چوک راولپنڈی کی ایمر جنسی آفیسر میڈم ادیبہ شہناز اختر نے جمعہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر و سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی محمد گلزار اعوان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی جنہوں نے ریسکیو 1122 کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر مرکز کا دورہ کیا ․ بریفنگ میں ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے ․ ادیبہ شہنا ز اختر نے حاجی محمد گلزار اعوان کو بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر ہمارے رضا کار نہ صرف ہنگامی صورتحال میں ریسکیوٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک ہنگامی امدادی کاروائیاں کریں گے بلکہ صحت و صفائی کے حوالے سے بھی موثر کردار ادا کریں گے ․ انہوں نے بتایا کہ شہر میں بیماریوں کا باعث بننے والی وجوہات ، جن میں ماحولیاتی و پانی کی آلودگی شامل ہے ، کے خاتمے میں ان رضاکاروں کا اہم کردار ہو گا ․ ہمارے یہ رضا کار نہ صرف خود ماحول کی صفائی کیلئے کام کریں گے بلکہ عام لوگوں بالخصوص گھریلو خواتین کا شعور بیدار کرنے کی خصوصی مہمات چلائیں گے تاکہ شہری ماحول میں آلودگی کا باعث بننے والی مختلف وجوہات کو ختم یا کم کیا جا سکے ․ حاجی محمد گلزار اعوان نے ریسکیو 1122 کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ تمام مسائل کے حل کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں جو لوگوں کی صحت کیلئے خطرناک ہیں ․ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ادنی ورکر کی حیثیت سے اس نیک کام میں ریسکیو 1122 کی بھرپور حمایت اور معاونت کریں گے ․ انہوں نے کہا کہ گھروں کے علاوہ جس علاقے یا شہر سے ہم روز گزرتے اور چلتے پھرتے ہیں اس کی صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا حکومت پر تکیہ کئے بناء ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت بھی کام کرنا چائییے ․ اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی یہ کاوشیں لائق تحسین ہیں جن میں لوگ انشاء اللہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب