صنعت میں استعمال ہونے والے ضروری آئٹمز سے ریگولیٹری ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے ،یعقوب ایچ کریم

جمعہ 13 فروری 2015 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر یعقوب ایچ کریم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعت میں استعمال ہونے والے ضروری آئٹمز( فلیٹ رولڈ پروڈکٹس ) سے ریگولیٹری ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے ۔جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں یعقوب ایچ کریم نے کہا کہ فلیٹ رولڈ کی صنعتی اشیاء نہ تو پرتعیش ہیں اور نہ ہی یہ ملک میں تیار کی جاتی ہیں ۔

لہذا اس کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ 5فیصد ریگولیٹری عائد کیے جانے کے باعث صنعتی پروڈکشن شدید متاثر ہوگی اور بعض اشیاء صرف کی قیمتو ں میں 15سے 20فیصد اضافہ ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فلیٹ رولڈ پروڈکٹ سے بوتلوں کے کراوٴن اور ڈھکن تیار کیے جاتے ہیں جو کہ پرتعیش کے زمرے میں نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

لہذا اس پر سے ریگولیٹری ڈیوٹی فور ی طور ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اہلکاروں نے ایڈجسٹ کوڈ کا جائزہ لیے بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے جس کے باعث کچھ ایسی اشیاء بھی شامل کردی گئی ہیں جو اس کیٹگری میں نہیں آتیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بھی ایسی اشیاء پر سے ریگولیٹری ڈیوٹی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو مزید دباوٴ کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے جیسے اقدامات نہ کیے جائیں ۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام اشیاء پر سے جو صنعتوں کے خام مال کے طور پر استعمال ہوتی ہیں پر سے تمام قسم کی ڈیوٹی ختم کی جائے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب