کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں22ارب35کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس146.76پوائنٹس کمی سے 33796.44پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 16 فروری 2015 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3900اور 33800کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں22ارب35کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت29.08 فیصدکم جبکہ59.00حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34032پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس146.76پوائنٹس کمی سے 33796.44پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ 213کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب، 35کروڑ55لاکھ381روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب7ارب 24کروڑ47لاکھ62ہزار221 روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ70لاکھ63ہزار 990شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں7کروڑ26لاکھ25ہزار710 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت38.78روپے اضافے سے838.78روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت36.20روپے اضافے سے762.80روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی ویتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت190.00روپے کمی سے3621.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت81.24روپے کمی سے1543.67روپے ہوگئی ۔پیر کو پی آئی اے سی اے کی سرگرمیاں1کروڑ79لاکھ86ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے9.26روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ62لاکھ 89 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سے31.68روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس76.48پوائنٹس کمی سے 21919.78پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس19.09پوائنٹس کمی سے 54455.82جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس75.47پوائنٹس کمی سے 24430.71پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں