موبی کیش کا پاکستان بیت المال چائلڈ سپورٹ پروگرام کی جانب سے رقم کی ادائیگی کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط

جمعرات 19 فروری 2015 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) موبی کیش نے پاکستان بیت المال چائلڈ سپورٹ پروگرام کی جانب سے رقم کی ادائیگی کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس منصوبے کے تحت موبی کیش ملک بھر میں 40,000 سے زائد چائلد سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لئے رقوم کی ادائیگی یقینی بنائے گا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بلال شیخ نائب صدر موبی لنک،محترمہ انیقہ افضل سندھو ڈائریکٹر موبائل فنانشل سروسز، بیرسٹر عابد وحید شیخ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال اور جناب اسلم چوہدری ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے ٹیم کے دیگر اراکین سمیت شرکت کی ۔

پہلے مرحلے میں اس منصوبے کو ضلع خیرپور میں نافذ کیا گیا ہے جسے بعدازاں ملک کے کئی علاقوں تک توسیع دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

موبی کیش نے پاکستان بیت المال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کے ذریعے ادائیگیوں کو ڈیجیٹائزڈ کیا ہے۔رقم کی ادائیگی حامل ہذاہ کے قومی شناختی پر کی جائے گی جوکہ موبی کیش کی کسی بھی دکان سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد حاصل کی جاسکے گی۔

اس موقع پر موبی لنک کی موبائل فنانشل سروسز کی ڈائریکٹر محترمہ انیقہ افضل سندھو نے کہا،”موبی کیش پلیٹ فارم پاکستان بھر میں موجود چھوٹے طبقے کی سوسائٹیوں کی خدمت کرتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فنانشل سروسز رقوم کے تبادلے کے لئے بہترین سروسز ہے۔ بیت المال کی رقم کی ادائیگی کیلئے ہمارے اقدامات سماجی ترقی میں بہتری لاتے ہوئے تیزی و شفافیت کے ساتھ رقوم کے تبادلوں کو یقینی بنائیں گے۔ہم نے اپنے تمام سسٹم ز کو اس پراجیکٹ کیلئے اپنی مرضی کے مطابق بنایا ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اس عمل سے ہمارے چائلڈ سپورٹ پروگرام کو فروغ ملے گا۔ “

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین