روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان

ہفتہ 10 فروری 2024 22:43

روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر281روپے سے بڑھ کر281.01روپے ہو گئی اسی طرح یوروکی قدر6پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قدر302روپے سے بڑھ کر302.06روپے پر جا پہنچی جبکہ16پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر353.96روپے سے بڑھ کر354.11روپے ہو گئی ۔#

Browse Latest Business News in Urdu