سونے کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 10 فروری 2024 22:43

سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں1200روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ14ہزار300روپے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں1028روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ83ہزار728روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2045ڈالر کا ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu